چین کا بنگلہ دیش میں پٹ سن پر منحصر صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا کی نائب صدر یانگ ڈونگ نِنگ کا کہنا ہے کہ چین بنگلہ دیش میں پٹ سن پر مبنی صنعتوں، گرین ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور دواسازی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر نئی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔
یانگ ڈونگ نِنگ نے یہ منصوبے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات میں شیئر کیے، جہاں ان کے ہمراہ چین کے انسٹی ٹیوٹ آف فائنانس اینڈ سسٹینیبلیٹی کے صدر ڈاکٹر ما جون بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ریاض میں یو این آئی ڈی او کانفرنس، بنگلہ دیش کی صنعت کے چیلنجز پر زور
روایتی طور پر چین نے بنگلہ دیش میں بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبوں کی فائنانسنگ کی ہے، تاہم یانگ کے مطابق اب چینی سرمایہ کار براہ راست مینوفیکچرنگ کے مختلف شعبوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
جن میں روف ٹاپ سولر ٹیکنالوجی اور بنگلہ دیش کے ’سنہری ریشے‘ پٹ سن کا استعمال توانائی پیدا کرنے، بائیو فرٹیلائزر بنانے اور ماحول دوست پلاسٹک کے متبادل تیار کرنے میں شامل ہے۔
ڈاکٹر ما جون نے بتایا کہ چین بنگلہ دیشی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، اور چینی کمپنیاں سالانہ 10 لاکھ ٹن تک پٹ سن استعمال کرکے گرین انرجی، کھاد اور پائیدار پیکجنگ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس نے چین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کا ہدف ہے کہ وہ چین سمیت دیگر عالمی منڈیوں کے لیے ایک مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر ابھرے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ
ان کا کہنا تھا کہ دواسازی، ہیلتھ کیئر اور سولر انرجی کے شعبوں میں تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے، خصوصاً اس لیے کہ چین قابلِ تجدید توانائی میں عالمی رہنما ہے۔
پروفیسر یونس نے چین کو مینوفیکچرنگ پلانٹس بنگلہ دیش منتقل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں نوجوان افرادی قوت دستیاب ہے جبکہ غیر فعال جوٹ ملز کو مشترکہ منصوبوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کامن ویلتھ سے تعاون کی درخواست
انہوں نے جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کی بھی تجویز دی، جہاں اہم بندرگاہیں موجود ہیں اور میانمار و تھائی لینڈ سمیت خطے کی مارکیٹوں تک رسائی میسر ہے۔
یانگ ڈونگ نِنگ نے بتایا کہ چینی کمپنیاں مصنوعی ذہانت اور ای کامرس کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔
چیف ایڈوائزر نے چین سے بنگلہ دیش اور جنوبی چین کے درمیان ریلوے رابطے قائم کرنے میں تعاون کی درخواست بھی کی، تاکہ کنیکٹیوٹی اور برآمدی صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش پٹ سن تھائی لینڈ توانائی جوٹ چیف ایڈوائزر چین سرمایہ کاری قابل تجدید مصنوعی ذہانت میانمار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پٹ سن تھائی لینڈ توانائی جوٹ چیف ایڈوائزر چین سرمایہ کاری مصنوعی ذہانت میانمار بنگلہ دیش میں چیف ایڈوائزر سرمایہ کاری کے لیے کہ چین
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔