چین بیرون ملک سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے دنیا میں مستقل طور پر تیسرے نمبر پر برقرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
چین بیرون ملک سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے دنیا میں مستقل طور پر تیسرے نمبر پر برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
بیجنگ :رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، مختلف شعبوں میں چین کی کل عالمی براہ راست سرمایہ کاری 923.68 بلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 4.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ پیچیدہ اور غیر مستحکم عالمی ماحول کے پس منظر میں، چین کی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں عالمی رجحان کے برعکس اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سرمایہ کاری کا حجم دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔
چینی کمپنیاں مختلف شعبوں میں بیرون ملک فیکٹریاں قائم کر رہی ہیں، اور یہ دنیا کے 151 ممالک اور خطوں تک پہنچ چکی ہیں۔عالمی سطح پر جانے والی چینی کمپنیوں کے لیے ایک اہم تبدیلی مصنوعات کی برآمد سے آگے بڑھ کر منظم ٹیکنالوجیز اور حل کی فراہمی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
“میڈ اِن چائنا” اب صرف دنیا کی فیکٹری کا مترادف نہیں رہا بلکہ یہ دنیا کے جدید صنعتی نظام کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔2024 کے آخر تک، چین نے بیرون ملک 50,000 سے زائد کمپنیاں قائم کی ہیں، جو ہر سال اوسطاً 20 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔ عالمی معیشت میں چینی سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی شراکت واضح ہو رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین-امریکہ تعلقات مجموعی طور پر مستحکم اور بہتر رہے ہیں، چینی صدر اگلی خبرپاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف متنازع ٹوئٹ کیس: ہادی علی چٹھہ اور پراسکیوٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا خیبرپختونخوا: بنوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری بیرون ملک
پڑھیں:
ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 8 میں سے 5 جنگوں کو براہ راست ٹیرف کے ذریعے روکا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے سبب یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولتمند، طاقتور اور معزز دور ہے۔