اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار برطرف
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کے پانچ اہلکاروں کو اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر سخت سزا دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس کے پانچ اہلکاروں کواختیارات سے تجاوز کرنے اورڈیوٹی میں غفلت پر ملازمتوں سے برطرف کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے لیڈی کانسٹیبل سمیت پانچ اہلکاروں کوملازمتوں سے برطرف کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف ہونے والے ملازمین میں کانسٹیبل اسد علی ، کانسٹیبل صدام حسین ،کانسٹیبل سلیم ، لیڈی کانسٹیبل ماریہ جمیل اور کانسٹیبل دانیال شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد انکوائری کی گئی اور قصور وار ہونے پر سخت سزا دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی اختیارات کا ناجائز استعمال یا ڈیوٹی میں کسی بھی اہلکار کی غفلت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس کے
پڑھیں:
ایم 5 موٹر وے پربس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق
بہاولہور میں موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔
موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔
موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔