ایم 5 موٹر وے پربس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
بہاولہور میں موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔
موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔
موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی ٹریفک پولیس کو ٹریکرز کا کنٹرول نہ دینے والے ڈمپرز اور ٹینکرز پر پابندی عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں پولیس کو ٹریکرز کا کنٹرول نا دینے والے ڈمپرز اور ٹینکرز پر پابندی لگادی گئی۔
میدیاذرائع کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے بڑھتے حادثات خصوصاً رزاق آباد کے حالیہ واقعے کے بعد ٹریفک پولیس نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب شہر میں صرف وہی ڈمپر اور واٹر ٹینکر چل سکیں گے جن کے ٹریکرز کا کنٹرول براہِ راست ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا۔ کنٹرول نہ دینے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ رزاق آباد حادثے کے بعد ڈمپر اور واٹر ٹینکرز پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈمپر ٹریکر کے بغیر چل رہا تھا، جس کے باعث بروقت اس کی نقل و حرکت پر نظر نہیں رکھی جا سکی۔ حادثے میں ایک رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے اور قریبی دکان سمیت ایک وین کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ کراچی میں اب صرف وہی ہیوی وہیکلز چلنے کی اجازت ہوگی جن کا ٹریکر کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا۔ کئی ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز پر ٹریکرز نصب ہیں لیکن کنٹرول پولیس کو فراہم نہیں کیا گیا، جس پر بھی اب پابندی ہوگی۔