Islam Times:
2025-11-15@10:21:05 GMT

سویڈن، بس نے اسٹاپ پر کئی افراد کو کچل دیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

سویڈن، بس نے اسٹاپ پر کئی افراد کو کچل دیا

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پولیس نے بتایا کہ اسٹاک ہوم کے وسطی علاقے میں بس اسٹاپ سے ایک بس ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں تاہم یہ حملہ ہے یا حادثہ، واضح نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہام میں بس نے اسٹاپ پر موجود افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پولیس نے بتایا کہ اسٹاک ہوم کے وسطی علاقے میں بس اسٹاپ سے ایک بس ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں تاہم یہ حملہ ہے یا حادثہ، واضح نہیں ہے۔ اسٹاک ہوم ریسکیو سروس کے ترجمان نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ حادثے میں 6 افراد نشانہ بنے ہیں اور حادثے کے وقت بس پر کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ کیا یہ ہلاکتیں غیرارادی طور پر ہوئی ہیں یا کوئی حملہ تھا، بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن اس طرح کے حادثات میں یہ معمول کی بات ہے تاہم حملے کے حوالے سے کوئی نشان دہی نہیں کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور عمر کے حوالے سے کچھ نہیں بتائیں گے جبکہ پولیس اور ریسکیو سروس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر کام کر رہی ہیں۔ حادثے کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ بس کا حادثہ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قریب پیش آیا ہے۔ سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹیرسون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ہم حادثے کی وجہ نہیں جانتے ہیں لیکن اس وقت ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ پولیس نے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی

مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز

سرینگر (آئی پی ایس) مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی مقامی پولیس نے بتایا کہ سری نگر میں واقع پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ پر آگ لگی اور فائر ٹینڈرز جائے وقوع کی طرف روانہ کردیے گئے۔

مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کے مطابق دھماکے میں اب تک 7 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نوگام پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے اور دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا تاہم واقعے کے حوالے سےمزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد عوام سے گھوڑوں کیطرح کام کی توقع، جاپانی وزیراعظم خود کتنے گھنٹے سوتی ہیں؟ حیران کن انکشاف چین سے متعلق جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر بیجنگ میں جاپانی سفیر کی طلبی اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی
  • سویڈن میں تیز رفتار بس نے اسٹاپ پر کھڑے لوگوں کو کچل دیا، کئی ہلاکتیں
  • ، سری نگر پولیس اسٹیشن میں دھماکا
  • مقبوضہ کشمیر، سری نگر پولیس اسٹیشن میں دھماکا
  • سویڈن، بس نے اسٹاپ پر کئی افراد کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک
  • پیرو : بس کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک‘ 24 زخمی
  • شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں سال مجموعی تعداد 79 ہوگئی
  • عدالتوں سمیت صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے: آئی جی پنجاب
  • کراچی؛ گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد، وجہ بھی سامنے آگئی