قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔

سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو مداحوں سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بھی بابر اعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔

سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں سلمان آغا کی بابر اعظم کو گلے لگائے ایک ہوئے تصویر شیئر کی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ان دو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، شاید کبھی وہ لوگوں کے بتادیں لیکن فی الحال بابر بھائی کو کامیابی پر مبارکباد، سلمان آغا میں آپ کو ہمیشہ ایک سچا دوست ملے گا‘۔

اس اسٹوری کے وائرل ہوتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ جاننے کے لیے بےتاب ہیں کہ وہ کیا بات ہے جو بابر اور سلمان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سلمان خان کی شاندار فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی شاندار فٹنس کے ایک نئے مظاہرے سے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ زبردست لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ بے حد اونچی اٹھائے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے بھائی سہیل خان اسے اپنے کندھے پر تھامے ہوئے ہیں۔ سلمان خان نے پوسٹ کے کیپشن میں مختصراً لکھا، ’’آہاا‘‘۔

59 سالہ اداکار کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔ شیئر کی گئی تصویر میں سلمان خان گہرے سبز رنگ کی ٹی شرٹ، نیلی جینز اور بلیک بوٹس پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

اپنی آنے والی فلم 'بیٹل آف گالوان' کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم جسمانی طور پر بے حد مشکل ہے جس کیلئے سخت ٹریننگ کرنی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں ایک دو ہفتے میں تیار ہو جاتا تھا لیکن اس فلم کے لیے شدید رننگ، ککس، پنچنگ اور ہر طرح کی ایکشن ٹریننگ کر رہا ہوں۔

سلمان خان کے مطابق فلم کی شوٹنگ لداخ کے بلند مقامات اور برفیلے پانی میں کرنا بھی ان کے لیے سخت چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں بگ باس 19 کی میزبانی بھی کر رہے ہیں جبکہ اپوروا لکھیا کی نئی ایکشن فلم 'بیٹل آف گالوان' کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں جو 2020 کے گالوان ویلی تصادم پر مبنی ہے اور آئندہ سال جون میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تنقید کا جواب نہیں دوں گا، میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے: بابر اعظم
  • بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، سری لنکن بلے باز سدھیرا سماراوکرما
  • وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد، سری لنکن کھلاڑیوں کا بھی شکریہ
  • ریکارڈ بنتے رہتے ہیں ٹیم کو میچ جتوانا اہم ہوتا ہے، بابر اعظم
  • 2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟
  • بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • 2 سال سے زیادہ وقت بعد سینچری، بابر اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • بابراعظم نے لیجنڈ اوپنرسعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
  • سلمان خان کی شاندار فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا