پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو امریکہ جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو امریکہ جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ ملک میں جمہوریت کی موجودہ حالت ہے لیکن ہمیں موجودہ نظام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا گزشتہ رات نجی ائیرلائن کے ذریعے پشاور سے امریکی شہر واشنگٹن جارہے تھے لیکن ان کے نام نوفلائی لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن ڈیسک پر روک لیاگیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وہ واشنگٹن میں ‘جمہوریت کے مستقبل’ پر ہونے والی کانفرنس میں حصہ لینے جارہے تھے لیکن ائیرپورٹ پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام نوفلائی لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لسٹ میں نام کون ڈالتا یا نکالتا ہے، کسی کو معلوم نہیں، میں نے سیکریٹری داخلہ کو خط بھی لکھا اور عدالت میں بھی درخواست دی مگر جواب نہیں ملا۔تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ میں پہلے کئی بار بغیر کسی رکاوٹ کے ملک سے باہر گیا اور پھر واپس آگیا لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے اس سے قبل میری بیٹی کو بھی روک دیا گیا تھا۔
آج ملک میں جتنا ہیجان برپا ہے، اس میں شہرت کے بھوکے ان ججوں کا بھی حصہ ہے،صحافی مبشر علی زیدی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تیمور سلیم جھگڑا
پڑھیں:
پشاور، خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، قصاب گرفتار، مقدمہ درج
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے قصاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور باچا خان چوک میں قصائی کی دکان سے کم عمر جانوروں کا گوشت برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق قصاب کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
دوسری طرف پشاور میں مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سے 255 کلو ملاوٹ شدہ مصالحے برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصالحہ جات میں مضر صحت بھوسہ، چوکر اور رنگ سمیت دیگر ملاوٹی اشیاء شامل تھیں، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔