پشاور:(نیوزڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ ملک میں جمہوریت کی موجودہ حالت ہے لیکن ہمیں موجودہ نظام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا گزشتہ رات نجی ائیرلائن کے ذریعے پشاور سے امریکی شہر واشنگٹن جارہے تھے لیکن ان کے نام نوفلائی لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن ڈیسک پر روک لیاگیا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وہ واشنگٹن میں ‘جمہوریت کے مستقبل’ پر ہونے والی کانفرنس میں حصہ لینے جارہے تھے لیکن ائیرپورٹ پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام نوفلائی لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لسٹ میں نام کون ڈالتا یا نکالتا ہے، کسی کو معلوم نہیں، میں نے سیکریٹری داخلہ کو خط بھی لکھا اور عدالت میں بھی درخواست دی مگر جواب نہیں ملا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ میں پہلے کئی بار بغیر کسی رکاوٹ کے ملک سے باہر گیا اور پھر واپس آگیا لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے اس سے قبل میری بیٹی کو بھی روک دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تیمور سلیم جھگڑا

پڑھیں:

فضائی آلودگی میں آنکھوں پر اثرات کیوں بڑھ جاتے ہیں؟ جلن، خارش اور سرخی کی اصل وجہ کیا ہے؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سردیوں کی آمد اور فضائی آلودگی میں اضافے کے ساتھ جہاں سانس اور پھیپھڑوں کے امراض بڑھتے ہیں، وہیں ماہرین امراضِ چشم خبردار کر رہے ہیں کہ اس موسم میں آنکھیں بھی شدید متاثر ہوتی ہیں۔ ہر سال اس دوران خشک آنکھوں کے مریضوں میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور یہ مسئلہ صرف ہوا کی خشکی تک محدود نہیں رہتا بلکہ دھول، دھواں اور آلودہ ذرات بھی آنکھ کی فطری حفاظتی پرت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق آنکھ کے آنسوؤں کی باریک تہہ نہ صرف نمی فراہم کرتی ہے بلکہ بیرونی ذرات اور بیکٹیریا سے بھی حفاظت کرتی ہے۔ آلودگی بڑھنے کے ساتھ یہی توازن بگڑ جاتا ہے، جس کے بعد آنکھوں میں سرخی، جلن، ریت جیسے احساس اور پانی بہنے کی شکایات بڑھ جاتی ہیں، اور یہ علامات پلکیں جھپکانے سے بھی کم نہیں ہوتیں۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ آلودہ فضا میں مسلسل رہنے سے صرف وقتی تکلیف نہیں ہوتی بلکہ مائیبومیئن گلینڈز بھی متاثر ہو جاتے ہیں، جو آنسوؤں کی تیل والی پرت بناتے ہیں۔ یہ پرت آنسوؤں کو جلدی خشک ہونے سے روکتی ہے، لہٰذا جب یہ غدود متاثر ہوں تو آنکھوں کی خشکی شدید ہو جاتی ہے اور صحت یابی میں وقت لگتا ہے۔

طویل عرصے تک آلودگی کے اثر میں رہنے سے آنکھ کی سطح پر سوزش، آنسوؤں کی پیداوار میں کمی اور حساسیت میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو کانٹیکٹ لینز استعمال کرتے ہیں یا مسلسل اسکرین کے سامنے بیٹھتے ہیں، زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ دھول کے ذرات لینز اور آنکھ کے درمیان پھنس کر تکلیف میں اضافہ کرتے ہیں۔ سردیوں میں کم نمی اور ٹھنڈی ہوا یہ مسئلہ مزید بڑھا دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کچھ بنیاد ی احتیاطی تدابیر اپنا کر اس نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ آلودگی والے دنوں میں کانٹیکٹ لینز اور بھاری میک اپ سے گریز کیا جائے، باہر نکلتے وقت حفاظتی چشمہ پہننا معمول بنا لیا جائے، جبکہ آنکھوں کو صاف پانی سے دھونے اور انہیں رگڑنے سے بچنے کی ہدایت بھی اہم ہے۔ مصنوعی آنسوؤں یا نمی برقرار رکھنے والے آئی ڈراپس کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی مسلسل آلودگی سے سامنا دائمی سوزش اور قرنیہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جو آخرکار بصارت کو متاثر کر سکتا ہے۔ خشک آنکھوں کا مسئلہ معمولی سمجھ کر نظرانداز کرنے کے بجائے بروقت توجہ دی جائے تو پیچیدگیاں روکی جا سکتی ہیں۔

سردیوں اور آلودہ ماحول میں آنکھوں کی حفاظت پھیپھڑوں جتنی ہی ضروری ہے۔ چند سادہ عادات نہ صرف سکون دیتی ہیں بلکہ آپ کی بینائی کو دیرپا نقصان سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے بحیرہ کیریبین میں فوجی آپریشن شروع کردیا، خطے میں جنگ بلاجواز ہے؛ وینزویلا ردعمل
  • پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے آف لوڈ کردیا گیا
  • پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو امریکہ جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا
  • روس سے آیا طالب علم اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے لاپتا، حکومت سے جواب طلب
  • فضائی آلودگی میں آنکھوں پر اثرات کیوں بڑھ جاتے ہیں؟ جلن، خارش اور سرخی کی اصل وجہ کیا ہے؟
  • پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  •    پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا  
  • امریکا‘ غیرملکی ہنر مندوں کیلیے نئی ویزا پالیسی