دوسرا ون ڈے میچ: شاہین آفریدی کی طبیعت ناساز ، ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے پاس
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا گیا اور اسپنر ابرار احمد کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔یاد رہے کہ دوسرا ون ڈے میچ اصل میں جمعرات کو طے تھا تاہم منگل کو اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے کے بعد شیڈول متاثر ہوا، جس سے سری لنکن کیمپ میں قابل فہم تشویش پیدا ہو گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ چند مہمان کھلاڑی مکمل طور پر ٹور چھوڑنے پر غور کر رہے تھے۔اس غیر یقینی صورتحال پر پاکستان کے وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فوری مداخلت کی، جنہوں نے ملک کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر سری لنکن وفد کے ساتھ طویل ملاقاتیں کیں اور ان کی حفاظت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی۔بدھ کی رات تک صورتحال مستحکم ہو گئی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیریز مکمل کرنے کے عزم کی تصدیق کی۔کچھ سری لنکن کھلاڑیوں کے گھر واپس جانے اور ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی افواہیں ٹیم کے مینیجر نے فوراً مسترد کر دی اور یقین دہانی کرائی کہ دورہ کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ون ڈے میچ
پڑھیں:
قومی کرکٹرز کھیل کیلیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سری لنکا کو یاد رکھا جائے گا۔
لیگ اسپنر ابرار احمد نے کہا کہ سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔ ہم سری لنکن کرکٹرز کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔
???? Cricket Wins! Pakistan players express heartfelt gratitude to Sri Lanka’s team and board ????????????????????
Players urging fans to come out and keep supporting in the Rawalpindi Cricket Stadium ????#PAKvSL #JeetKaScene pic.twitter.com/T3rLDNkVuc