پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالج کی فیکلٹی کی بغیراین او سی دوسرے کالج تبادلے کی اجازت دے دی۔
پرائیویٹ میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبر کو تبادلے کیلئے استعفے کی کاپی مہیا کرنا ہوگی، فیکلٹی ممبر کو نئے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالج کا آفر لیٹر اور بیان حلفی دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق پالیسی میں چھوڑے گئے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالج کا ای او سی لازم تھا۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
پی ایم ڈی سی کی فیکلٹی کے تبادلے کی نئی پالیسی جاری، اطلاق آئندہ سال سے ہوگا۔ سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالج میں تبادلے کیلئے این او سی کی شرط بدستور لاگو رہے گی۔ سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالج چھوڑنے پر این او سی کا حصول بدستور لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میڈیکل و ڈینٹل کالج پرائیویٹ میڈیکل تبادلے کی
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز