data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 27ویں آئینی ترمیم کا نیا مسودہ آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے لیے سینیٹ کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو منعقد ہوگا، جس میں کابینہ آئینی ترامیم کے تناظر میں متعلقہ قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔

یہ ترمیم کل قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کی گئی، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کرتے ہوئے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

منظوری کے وقت حکومت کے پاس درکار 224 ووٹوں کے مقابلے میں 234 ارکان کی حمایت موجود تھی، جبکہ جے یو آئی (ف) نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی 27ویں ترمیم میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ ان میں اہم تبدیلی آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں کی گئی ہے، جس کے مطابق سنگین غداری کا کوئی بھی عمل اب کسی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔ اس شق میں “آئینی عدالت” کے الفاظ بھی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ساتھ شامل کیے گئے ہیں۔

ترمیم کے مطابق موجودہ چیف جسٹس اپنی مدت مکمل ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہلائیں گے، جب کہ ان کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت میں سے سینئر ترین جج کو چیف جسٹس پاکستان قرار دیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن