اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ پاکستان پہنچنے والے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پرتھوڑی ہی دیر بعد پاکستان پہنچیں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہونے والے اس دورے کے دوران ان کی صدِر اور وزیراعظم سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیرِاعظم شہباز شریف استقبال کریں گے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے طویل اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
دورے کے ایک خاص موقع پر آئوانِ صدر میں شاہ عبداللہ کو پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھی پیش کیا جائے گا۔
متوقع ایجنڈا میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا شامل ہے۔
یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان باہمی تعلقات کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کاپریس کانفرنس میں کہناتھاکہ شاہ عبداللہ دوم 15اور16 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،اردن کے بادشاہ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر دورہ کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ دورہ پاکستان اوراردن کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، ایوان صدر میں شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
مزید :