جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، جناح فیکلٹی کے پروفیسر اقبال آفریدی، سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، ٹراما سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن، پروفیسر چنی لال، ڈاؤ یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان، میئر کراچی اور شہر کی دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں جناح اسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مرحوم کو بعد ازاں ڈیفنس قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
حکومت سندھ نے پروفیسر شاہد رسول کے انتقال کے بعد جناح اسپتال میں انتظامی سربراہ کی خالی اسامی پر ابھی تک کسی تعیناتی کا فیصلہ نہیں کیا۔ اس وقت اسپتال کی قیادت سینئر ترین جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان اور دیگر افسران سنبھال رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب روبوٹک سرجری

اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کرلیا گیا ہے۔

پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔

سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔ 

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کا کی روبوٹک سرجری کے حوالے سے کہنا تھا کہ پمز کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی گئی ہے۔ کئی آپریشن ٹیکنیکل  طریقے سے مشکل ہوتے ہیں جس میں روبوٹ کا سہارہ لیا جاتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹک آپریشن سے مریض کو کم سے کم تکلیف ہوتی ہے۔ امید ہے کہ پمز میں مزید  اس طرح کے کامیاب تجربے کیئے جائیںگے۔ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی مسجد میں ادا
  • مراد علی شاہ اور سعید غنی کا پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • پروفیسر شاہد رسول حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے
  • کراچی: جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول وفات پاگئے
  • اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب روبوٹک سرجری