موٹر وے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو نیا ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہا ہے کہ اگر موٹروے کا ایم ٹیگ گاڑی پر لگا ہے تو ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے شہریوں کی سہولت کے لیے 18 نومبر تک ایف ڈبلیو سے مل کر اسلام آباد میں 8 سے 10 ایم ٹیگ لگانے کے لیے پوائنٹ قائم کریں۔ ایکسائز آفس سے ایم ٹیگ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار
بلال اعظم نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی 2 گاڑیاں اب بھی کچنار پارک میں موجود ہیں جہاں سے گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے گاڑیوں پر لازمی ایم ٹیگ لگائیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ اسٹیکرز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق 18 نومبر سے مقررہ پوائنٹس پر ای ٹیگز جاری کیے جائیں گے، جبکہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی، چاہے وہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہو یا دیگر صوبوں میں، کے لیے یہ اسٹیکر لازمی ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہریوں کو ای ٹیگ پوائنٹس، طریقۂ کار اور ضروری دستاویزات کے بارے میں پیشگی آگاہ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ای ٹیگ ایم ٹیگ گاڑی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ای ٹیگ ایم ٹیگ گاڑی اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے لیے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری
اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے صدر مملکت آصف زرداری نے صدارتی آرڈر جاری کر دیا۔
وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 13 ججز پر مشتمل ہوگی۔
جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان، جسٹس کے کے آغا خان اور جسٹس عامر فاروق وفاقی آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔
وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹاپ فلور پر قائم ہوگی۔