سٹی 42 : وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز، وفاقی وزراء شریک ہوئے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز عشائیے میں شریک ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کی درخواست کریں گے۔

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

 وزیراعظم نے سینیٹ میں حزب اقتدار کے ارکان کو کل صبح ناشتے پر بھی مدعو کیا ہےوزیراعظم کی جانب سے کل اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتہ دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز

پڑھیں:

حکومت کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، اے این پی کا عشائیے میں شرکت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اے این پی سینیٹر سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ عشائیے میں شریک ہوں گے۔ 

قبل ازیں، اے این پی نےاس عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہوا ہے، جس میں سینیٹرز اور وفاقی وزراء پہنچے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم حکومتی جماعتوں کےاراکین سے سینیٹ میں27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کریں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو صبح کے ناشتے پر بھی مدعو کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے اعزاز کے عشائیہ، 27 ویں ترمیم میں تعاون پر شکریہ ادا کیا
  • وزیراعظم کا اتحادی سینیٹرز کو عشائیہ، 27 ویں ترمیم کے عمل میں تعاون پر شکریہ
  • وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو عشائیہ، 27 ویں ترمیم کے عمل میں تعاون پر شکریہ
  • حکومت کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، اے این پی کا عشائیے میں شرکت کرنے کا فیصلہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف ستائیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے متحرک
  • 27 ویں ترمیم منظوری: وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج عشائیہ دینگے
  • 27ویں ترمیم پر تحفظات: وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا