2025-11-18@20:33:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1408

«یہ معاہدہ»:

    ایک بیان میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرپرسن کی پوزیشن پر کسی کی بھی براہِ راست تقرری میرٹ پر پورا اترنے والی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور باصلاحیت خواتین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی سے "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کا بل حال ہی میں منظوری کے مراحل کامیابی سے طے کر چکا ہے جو خواتین کے حقوق، بااختیاری اور تحفظ کے حوالے سے ایک نہایت اہم سنگِ میل ہے۔ یہ کمیشن نہ صرف ادارہ جاتی سطح پر خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا بلکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کانگو میں حکومتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، معجزانہ طور پر تمام مسافر محفوظ رہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگو میں طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملک کے وزیرِ معدنیات لوئیس واتوم کابامبا اور ان کے وفد لے جانے والا سرکاری طیارہ صوبہ لوآلابا کے شہر کولوِزی ایئرپورٹ پر اترتے ہی کریش ہوگیا۔حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران اچانک بے قابو ہوا اور رن وے سے پھسل کر تباہ ہو گیا، جس کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، معجزانہ طور پر تمام مسافر اور عملہ آگ لگنے سے پہلے ہی طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔وزیر کے کمیونیکیشن ایڈوائزر، آئزک نیمبو کے مطابق طیارہ دارالحکومت کنشاسا سے اڑان بھر کر...
        دبئی ایئرشو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ہوا۔ دنیا بھر کے فضائی شعبے کے رہنما، دفاعی اہلکار اور صنعت کے ماہرین ایونٹ کے پہلے دن کے لیے جمع ہوئے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے اپنے طیارے اسٹاٹک ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے قریب پیش کیے۔ بہت سے وزیٹرز نے دونوں ممالک کے طیاروں کی اس نمائش کو مضبوط دفاعی تعاون کی علامت قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: بوئنگ کے سی ای او  کو ایئرشو میں شرکت کیوں منسوخ کرنی پڑی؟ ایئرشو کے افتتاحی دن میں لگاتار ایروبٹک مظاہرے دیکھنے کو ملے۔ فوجی اور تجارتی طیاروں نے آسمان میں تیز موڑ، فارمیشن فلائنگ اور دیگر متاثرکن حرکات کا مظاہرہ کیا۔ رن وے اور ویوئنگ اسٹینڈز...
    برطانوی حکومت نے ملک کے پناہ گزینی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ موجودہ اسائلم نظام جو پہلے سے دباؤ کا شکار ہے، اسے مزید سخت اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ حکومت کے مطابق نئے اصولوں کا مقصد غیر ضروری درخواستوں کو کم کرنا اور نظام میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔ نئے اقدامات کے تحت اب پناہ کا درجہ مستقل نہیں رہے گا بلکہ اسے عارضی بنا دیا جائے گا۔ پناہ لینے والے افراد کو ہر ڈھائی سال بعد اپنے اسٹیٹس کی دوبارہ جانچ کرانی ہوگی تاکہ حکومت یہ طے کر سکے کہ انہیں مزید رہنے دیا جائے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب...
    پاکستان میں پہلی بار ٹو مائی روبوٹک سسٹم کے ذریعے ٹیلی سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنا انسانی مداخلت روبوٹک سرجری سے پِتّے کا کامیاب آپریشن اہم سنگ میل قرار اس کی مدد سے پہلی سرجری گردے کی انجام دی گئی۔ ٹو مائی سسٹم کے ذریعے ماہر سرجن اب دور دراز یا کم سہولت والے علاقوں میں پیچیدہ آپریشن کر سکتے ہیں۔ ماہر ڈاکٹر باہر بیٹھ کر جو عمل کریں روبوٹ اس کو دہرائے گا۔ ایک روبوٹ ڈاکٹر کی قمیت 30 کروڑ روپے ہے۔ مزید پڑھیے: جناح اسپتال کراچی کا کارنامہ، روبوٹک سرجری کا کامیاب آغاز پروفیسر ڈاکٹر منصب علی کے مطابق ربورٹ سے  سرجری کا علاج تھوڑا مہنگا ہے لیکن اس کے نتائج بہترین ہیں۔ ان...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں، جون تا ستمبر دوہزارپچیس کے سیلاب سے معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان ہوا، جی ڈی پی اور زرعی شرح نمو میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق جون تا ستمبر دوہزارپچیس سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی شرح نمو میں اعشاریہ تین سے اعشاریہ سات فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ترقی کی مجموعی شرح چار اعشاریہ دو فیصد سے کم ہو کر تین اعشاریہ پانچ فیصد تک آ سکتی...
    برطانیہ نے پناہ گزینوں کی پالیسی پر نظرثانی اور پناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کا تحفظ اب عارضی ہوگا، باقاعدگی سے نظرثانی ہوگی۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق جن پناہ گزینوں کا آبائی ملک ان کے لیے محفوظ سمجھا جائے گا، ان کا تحفظ منسوخ کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ بعض سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو قانونی خدمات منسوخ کردے گا۔ یہ اقدامات ان پناہ کے متلاشیوں پر لاگو ہوں گے جو کام کرسکتے ہیں لیکن نہیں کرتے۔
    اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقامی چینی ناپید ہونے لگی، انتظامیہ مکمل ناکام دکاندار سرکاری ریٹ کے برعکس من چاہے نرخوں پر چینی فروخت کرنے لگے جڑواں شہروں میں مقامی چینی ناپید ہونے لگی، دکاندار سرکاری ریٹ کے برعکس من چاہے نرخوں پر چینی فروخت کرنے لگے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں انتظامیہ مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔پورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں چینی کے سرکاری نرخ تو 179 روپے فی کلو مقرر ہیں لیکن چینی کسی بھی دکان پر دستیاب نہیں، مارکیٹ میں بیرون ممالک سے درآمد کی گئی باریک پاؤڈر نما چینی کو بھی متعارف کرایا گیا ہے لیکن باریک چینی خریدنے پر گاہک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (وسیم خان) امیرمرکزی جمعیت اہلِ حدیث سعودی عرب مولانا عبدالمالک مجاہد نےامیرجمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد لائقِ تحسین ہیں جو امتِ مسلمہ میں اتحاد، علم و عمل اور خدمتِ خلق کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ الریاض میں امیرجمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ جس میں سعودی عرب اور پاکستان کی ممتاز دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دینی و فلاحی خدمات کے فروغ میں مرکزی جمعیت کا کردار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-17 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کو مستقل طور پر آباد ہونے کے لیے درخواست دینے سے پہلے 20 سال انتظار کرنا پڑے گا۔اس پالیسی کا اعلان سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود کی جانب سے آج کیا جائے گا، پناہ گزینوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سرحدیں عبور کرکے آنے والوں اور پناہ کی درخواستوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ان منصوبوں کے تحت جن لوگوں کو پناہ دی گئی ہے انہیں صرف عارضی طور پر ملک میں رہنے کی اجازت دی جائے گی، ان کی پناہ گزینوں کی حیثیت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور جن کے آبائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ نے پناہ گزینوں کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلی کی ہے جس کے تحت پناہ گزینوں کا درجہ عارضی کیا جائے گا اور مستقل رہائش کے حصول کے لیے انتظار کی مدت کو چار گنا بڑھا کر 20 سال کر دیا جائے گا۔میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق حکومت اپنی امیگریشن پالیسیوں کو سخت کر رہی ہے، خاص طور پر فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر آنے والوں کے خلاف، تاکہ ریفارم یوکے جیسی مقبول جماعت کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کو روک سکے، جو امیگریشن کے بیانیے کی قیادت کر رہی ہے۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ڈنمارک کے طریقۂ کار سے رہنمائی لے رہی ہے — جو یورپ میں سخت ترین...
    برطانیہ نے پناہ گزینوں سے متعلق اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے جس کے تحت اب پناہ گزینوں کو مستقل رہائش نہیں مل سکے گی۔ میڈی رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں اب پناہ لینے والوں کا تحفظ وقتی ہوگا جس کے کچھ عرصے بعد ان کا کیس دوبارہ چیک کیا جائے گا۔  پالیسی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ان کے آبائی ملک کو "دوبارہ محفوظ" قرار دیا جائے گا تو ممکن ہے وہ واپس اپنے وطن بھیج دیے جائیں۔ مستقلاً رہائش جہاں 5 سال کے بعد ملتی تھی، اب نئی تجویز کے مطابق اس مدت کو 20 سال تک بڑھایا جائے گا۔  مزید برآں وہ لوگ جو ’انڈر کنٹریبیوشن‘ (مثلاً کام کرنا، سوشل سیکیورٹی میں حصہ ڈالنا، رضاکارانہ کام) میں شامل ہونگے، انہیں زیادہ...
      برطانیہ (ویب ڈیسک)نے پناہ گزینوں کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلی کی ہے جس کے تحت پناہ گزینوں کا درجہ عارضی کیا جائے گا اور مستقل رہائش کے حصول کے لیے انتظار کی مدت کو چار گنا بڑھا کر 20 سال کر دیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکومت اپنی امیگریشن پالیسیوں کو سخت کر رہی ہے، خاص طور پر فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر آنے والوں کے خلاف، تاکہ ریفارم یوکے جیسی مقبول جماعت کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کو روک سکے، جو امیگریشن کے بیانیے کی قیادت کر رہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ڈنمارک کے طریقۂ کار سے رہنمائی لے رہی ہے —...
      راولپنڈی:(نیوزڈیسک)پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی نے علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفاعی معاہدے کے تحت باہمی تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی اور اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوطرفہ...
    ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر اور ایف16 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر ان کا استقبال کیا، شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے سلسلے سے ہیں۔پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور اردن کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے فارمیشن لیڈر نے شاہ عبداللہ دوم کو پاک افواج کی جانب سے گرمجوشی سے سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کا والہانہ استقبال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہء پاکستان پر اسلام آباد  میں موجود ہیں،  اس سے قبل پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے اردن کے بادشاہ کا پرتپاک استقبال  کیا گیا،   جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔ سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر انکا استقبال کیا، یادرہے کہ شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے...
    برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود پیر کے روز ملک کی پناہ گزین پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کریں گی، جن کے تحت برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کو اب مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غیر قانونی ہجرت اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آنے والوں کی تعداد میں کمی لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق پناہ ملنے کے بعد اب لوگوں کو مستقل نہیں بلکہ عارضی حیثیت دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: خدمات اور وفاداری کا اعتراف، عمان کی جانب سے 45 افراد کو شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری موجودہ قانون کے تحت پناہ گزینوں کو...
    اسلام آباد: پاکستان کے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا۔ یہ پر تکلف تقریب کھلاڑیوں اور ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ ماحول پیدا کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوئی۔ عشائیہ میں پاکستان کے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ وقت گزارا اور خوبصورت یادیں بنائیں۔ مختلف اقسام کے لذیذ پاکستانی کھانوں کا اہتمام کیا گیا جس سے تمام کھلاڑی خوب لطف اندوز ہوئے۔ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی خاص طور پر تعریف کی اور ان کے ذائقے کو بے حد سراہا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی… روشنیوں کا شہر، محنت کشوں کا مسکن، اور پاکستان کی معاشی شہ رگ، مگر افسوس! سیاسی مفادات کی بندر بانٹ نے اس شہر کو اندھیروں، خوف اور محرومیوں کے گڑھ میں بدل دیا ہے۔ اس شہر کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ نہیں کہ اسے وفاق نے نظر انداز کیا، بلکہ یہ ہے کہ اس کے اپنے نمائندے بار بار اسے بیچ کر، اپنی جیبیں بھرتے رہے۔ ایم کیو ایم؛ وہ جماعت جو کبھی مہاجروں کی شناخت اور امید کی علامت سمجھی جاتی تھی آج سیاسی موقع پرستی، وزارتوں کی بھوک اور خود غرضی کی علامت بن چکی ہے۔ایم کیو ایم نے اپنے قیام سے لے کر آج تک ’’مہاجر حقوق‘‘ کے نام پر جو سیاست کی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: گزشتہ ماہ برطانوی بادشاہ چارلس نے سنگین الزامات کی زد میں آنے والے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے پرنس کا خطاب واپس لے لیا تھا۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات بھی ضبط کرلی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو سے منسوب تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر ضبط کرلینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو خاتون سے زیادتی کے الزامات کے بعد گزشتہ ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، جو کہ اب وہ شہزادے کے لقب سے محروم ہونے کے بعد اینڈریو...
    قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں قومی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ٹرائی سیریز سے قبل منعقدہ اس عشائیے میں تینوں ٹیموں کے کھلاڑی خوشگوار ماحول میں آپس میں گپ شپ کرتے رہے، جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کے کرکٹرز نے پاکستانی مہمان نوازی اور کھانوں کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکن ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہار تشکر کیا اور ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل...
    پنجاب بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ذبیع اللہ ناگرہ اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے مشترکہ اعلامیہ میں واضح مؤقف پیش کر دیا۔ پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق؛ دستوری عدالت کا قیام ایک دیرینہ قانونی تقاضا اور جمہوری ضرورت کے طور پر موجود تھا میثاق جمہوریت میں بھی دستوری عدالت کا مطالبہ شامل تھا جو جمہوری اور آئینی اہمیت واضح کرتا ہے، اس آئینی اقدام سے ملک میں آئینی حکمرانی مضبوط اور نظام انصاف مزید بہتر ہوگا۔ آئین کے تحت پارلیمنٹ ملکی مفاد، استحکام اور بہتری کیلئے ضروری آئینی ترامیم کا مکمل اختیار رکھتی ہے، 27ویں آئینی ترمیم...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ممالک کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا، اس موقع پر ایوانِ صدر میں ایک خصوصی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے قبرستانوں کی ابتر صورتحال؛ انتظامیہ کی غفلت، گندگی کے ڈھیر اور قبروں کی بے حرمتی پر شہری برہم، قبرستان کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل غفلت کے باعث شہر کے بیشتر قبرستانوں کی حالت نہایت ابتر ہوچکی ہے، جہاں گندگی کے ڈھیر، نکاسی آب کی تباہ حالی اور قبروں کے دھنس جانے کے واقعات میں اضافہ شہریوں کے لئے شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ شہری حلقوں نے انتظامیہ کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کمشنر سکھر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے قدیمی قبرستانوںبابن شاہ کالونی پرانا سکھر، پیر مراد شاہ قبرستان، آدم شاہ ٹکری کے علاوہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ چینئی کے چنگل پٹو ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا۔چینئی کے چنگل پٹّو ضلع میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہونے میں کامیاب رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی میڈیا اور خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی جاری کردہ ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، اور بھارتی فضائیہ نے بعد ازاں اس کی تصدیق کی۔فضائیہ کے بیان کے مطابق پی سی-7 مارک II تربیتی طیارہ آج دوپہر کے وقت چینئی کے قریب تمبرم علاقے میں...
    بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی طیارہ پی سی 7 چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔ VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district. More details are awaited. (Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO — Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025 رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زیادہ فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں 150 سے زیادہ پائلٹس اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ حالیہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب...
    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترمیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ترامیم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ رولز 2025 کے آرڈر I کے رول 1(4) کے تحت قائم کی گئی تھی تاکہ رولز پر عملدرآمد کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لے کر انہیں دور کرنے کے لیے سفارشات پیش کی جا سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور پاکستانی قوم متحد ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ چارلس سوم سالگرہ کی تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ میں 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری خدمات انجام دے رہےہیں، برطانوی تعاون...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں شراکت داری سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹرینز، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی عوامی فلاح...
    اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سالگرہ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار سے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، دہشت گردی دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری برطانیہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، برطانونی تعاون سے...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کے امن کیلئے دہشت گردی بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔  تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ شاہ چارلس عوامی خدمت اور شعور کی علامت ہیں، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ کے ممالک کو متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، برطانیہ میں 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری خدمات انجام دے رہےہیں، برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنرمندی کے تاریخی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے افغانستان کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر مبینہ خاموشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف...
    رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ جولائی تا اکتوبر پی ایس ڈی پی فنڈز اخراجات کی تفصیل جاری کر دی گئی۔وزارت منصوبہ بندی کے اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 مہینوں میں 330 ارب 43 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ایچ اے کے منصوبوں پر 20 ارب 17 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق این ٹی ڈی سی سمیت پاور ڈویژن کے بجلی کے منصوبوں پر ایک ارب 86 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پی ایس...
    وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مدارس کے بارے میں بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد، مدارس کتنے ہیں؟ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اسلام آباد میں ہزاروں مدارس کی زمین پر قبضے کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان جہاد...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ سے قبل اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ جے یو آئی نے حکومتی آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی واضح کر دی۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ ترامیم کے خلاف ووٹ دیں گے، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن آئین کے آرٹیکل 63/A کے تحت نااہلی کا حقدار ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی ستائیسویں ترمیم یا دیگر حکومتی ترامیم کی مخالف ہے۔ مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق، ترمیم...
    لندن اور اوٹاوا نے امریکی فوج کو کیریبین میں مشتبہ منشیات بردار جہازوں کے بارے میں انٹیلی جنس فراہم کرنا روک دیا ہے کیونکہ وہ امریکی ہلاکت خیز حملوں میں شامل ہونا نہیں چاہتے اور ان حملوں کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  برطانیہ نے امریکی کو کئی سالوں تک مشتبہ جہازوں کی معلومات فراہم کی تاکہ امریکا کوسٹ گارڈ انہیں روک سکے، عملے کو حراست میں لے سکے اور منشیات ضبط کر سکے ، ستمبر سے امریکی فوج نے جہازوں پر ہلاکت خیز حملے شروع کیے، جس کے بعد برطانیہ کو خدشہ ہوا کہ ان کی فراہم کردہ معلومات حملوں کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔ اب تک 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔...
    برطانیہ کا اسلام آبادکچہری کے باہرخود کش دھماکے پر تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ کا اسلام آباد دھماکے کی اطلاع پر تشویش کا اظہار۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے میں کئی افراد ہلاک، صورتحال پر برطانوی حکومت کی کڑی نظر ہے، برطانوی شہری سفر سے متعلق ہدایات پر عمل کریں، جانوں کے ضیاع کے شکار افراد کے اہلِ خانہ سے برطانیہ کی ہمدردی ،دھماکے کی تحقیقات اور صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش...
    اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہوعدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے،معروف عالم دین معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں، ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیا گیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔...
    ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو مملکت بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت بھر میں جمعرات 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ رائل کورٹ کے بیان میں شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں، ساتھ ہی عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ حرمین شریفین کے ایکس اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آگیا، جس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیا گیا پروپیگنڈا انجام کو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کے بعد بھارت کے نام نہاد تجزیہ نگاروں اور گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر واقعے کا الزام دھرنے کی کوشش کی گئی تاہم عینی شاہد کا بیان آنے کے بعد سازش اپنی موت آپ مر گئی۔ عینی شاہد دھرمندر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ مخالف سمت سے گزر رہا تھا، گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملیں، باہر دو افراد ہلاک اور...
    اسلام آباد:(دنیا نیوز) جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں، واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں، یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، ستائیسویں آئینی ترمیم میں ایک علیٰحدہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام شامل ہے، جبکہ سپریم کورٹ کو محض ایک اپیلٹ باڈی کے طور پر محدود کرنا شامل ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ...
    برطانیہ میں واٹر کمپنیاں اور حکومت آئندہ سال متوقع شدید خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کر رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال موسمِ سرما میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے پانی کی قلت بڑھ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مہنگائی میں ایک اور غیر متوقع اضافہ، معاشی خدشات بڑھ گئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر رواں موسمِ سرما خشک رہا تو پانی کے ذخائر نازک سطح تک گر سکتے ہیں اور پابندیاں محض ’ہوز پائپ بین‘ تک محدود نہیں رہیں گی۔ ⚡️JUST IN: England faces its worst drought in decades in 2026, with low reservoirs and dry groundwater forcing emergency water restrictions beyond hosepipe bans, including...
    اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے  سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
    تنزانیہ: افریقا کے مشرقی ملک تنزانیا میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ائرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ملک کے تمام شاہ راہوں پر بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور متعدد پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 500 اور موانزا میں 400 سے زائد افراد تاحال ہلاک ہو چکے ہیں۔
      ریاض:(نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی بنیاد پر خطے میں بڑے بھونچال کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں تاہم سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق اپنے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے شرائط میں اضافہ کردیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعوے کرتے آئے ہیں کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے لیکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں ماہ شیڈول دورہ امریکا کے موقع پر ایسا ہوتا ہوا ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان...
    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پاگیا۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور عطا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان شریک ہوئے۔ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری مذہبی امور سیدعطاء الرحمان نے مہمان نوازی اور سہولیات فراہمی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔ ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور...
    انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے ایک بیان میں اس سلسلے میں نہایت باریک بینی سے تیار کردہ اور مستندد رپورٹ پر اقوامِ متحدہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت )مقامی بسکٹ فیکٹری انتظامیہ کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف علی واسق کا احتجاجی مظاہرہ سکھر اور روہڑی کے رہائشی راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے محنت کش علی واسق نے نجی بسکٹ فیکٹری فیکٹری کی انتظامیہ کے مبینہ ظلم و زیادتیوں، ناانصافیوں اور رشوت ستانی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ8 سال سے بسکٹ فیکٹری میں مستقل مزاجی سے کام کر رہا ہے، مگر انتظامیہ نے تاحال اسے مستقل (کنفرم) نہیں کیا۔ اس نے الزام عائد کیا کہ فیکٹری انتظامیہ نے پچھلے تین ماہ سے اس کا گیٹ بند کر رکھا ہے، جس کے باعث وہ روزگار سے محروم ہو چکا...
     بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کرتار پور راہداری میں شروع ہو گئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور پہنچ رہے ہیں، براستہ واہگہ آج 2 ہزار یاتری کرتار پور پہنچیں گے، یاتری دو روز کرتار پور میں قیام کے بعد 10 نومبر کو ایمن آباد روانہ ہوں گے جہاں مزید مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔یاتریوں کی جانب سے بھارت میں ایک مرتبہ پھر کرتار پور راہداری کو مکمل طور پر کھولنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بغیر روک ٹوک دربار صاحب تک رسائی حاصل کر سکیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران سکیورٹی، رہائش، میڈیکل اور لنگر کے...
    (فائل فوٹو) لندن:۔ امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سب سے پہلے برطانیہ نے کینیڈا کی حکومت کوخالصتان حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور امریکہ اور برطانیہ میں دو دیگر افراد کو نشانہ بنانے کی سازشوں کے سلسلے میں خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔ میڈیا رپورٹ میں اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس نے جولائی 2023ءکے آخر میں کینیڈا کے ساتھ ایک فائل شیئر کی تھی جس میں برطانیہ کی سگنلز انٹیلی جنس ایجنسی، گورنمنٹ کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیایہ برطانیہ کی سگنلز انٹیلی جنس ایجنسی، گورنمنٹ کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹر...
    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کی بندرگاہ مالے کا دورہ کیا جہاں آمد پر مالدیپ کے حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر  ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور محمد ذیشان نبی شیخ نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی، کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ میجر جنرل محمد سلیم اور پاکستان کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعاون، اور میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ...
    کراچی (ویب ڈیسک)  ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو  لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ ایکسپریس کے مطابق  کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے،  اب وقت ہے کہ فوج، بحریہ، اور...
    کراچی: ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو  لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ نٹ شیل کے تحت کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    قازقستان، جس نے 1992 میں اسرائیل کے ساتھ رسمی تعلقات قائم کیے تھے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ ابراہیم معاہدوں (Abraham Accords) میں شامل ہوگا، جو اسرائیل اور کئی عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو باقاعدہ شکل دینے والے معاہدے ہیں۔ قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا ہے کہ قازقستان کی اس شمولیت ملکی خارجہ پالیسی کا قدرتی اور منطقی تسلسل ہے، جو بات چیت، باہمی احترام اور علاقائی استحکام پر مبنی ہے۔ مزید پڑھیں: مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا؟ عطا تارڑ نے وجہ بتا دی اس اعلان سے قبل، امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے تصدیق کی تھی کہ کوئی اور ملک بھی معاہدوں میں شامل ہونے والا ہے، لیکن...
    امریکہ (ویب ڈیسک )ہاورڈ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زائد العمر افراد اگر روزانہ صرف 3,000 قدم بھی چلیں تو یہ عمل ان میں دماغی غیر فعالیت کو روک سکتا ہے، یعنی ایسے افراد میں الزائمر بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ بڑی عمر کے افراد کی جانب سے یومیہ تین ہزار قدم چلنے سے ایسے لوگوں کو بھی فائدہ ہوا جو دماغ میں ’ایمیلوئیڈ بیٹا’ نامی پروٹین کی زیادہ مقدار رکھتے تھے– مذکورہ پروٹین کی زیادتی ہی الزائمر کی بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے، اس پروٹین کی اضافی مقدار اسی طرح کی دوسری بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ طبی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ہارورڈ...
    اسلام آباد، دوحہ (نمائندہ خصوصی+آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمان اور چینی نائب صدر ہان ژنگ سے دوحہ میں عالمی سماجی ترقی کانفرنس کے موقع پر الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ امیر قطر نے پاکستان اور  سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا جب کہ امیر قطر نے امید ظاہرکی کہ پاکستان افغانستان موجودہ مسائل حل کر کے چیلنجز پسِ...
          برطانیہ کے فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم کو بالآخر بادشاہ کی جانب سے ’نائٹ ہڈ‘ کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ منگل کے روز ونڈسر کیسل میں ہونے والی ایک پُروقار تقریب میں 50 سالہ بیکہم کو یہ اعزاز دیا گیا، جو برطانیہ میں سب سے نمایاں شاہی اعزازات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ تقریب میں ان کی اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر و سابق اسپائس گرل وکٹوریہ بیکہم بھی شریک تھیں۔ Sir David Beckham has received a knighthood at Windsor Castle ???? pic.twitter.com/VPqpZVinNF — ESPN FC (@ESPNFC) November 4, 2025 بیکہم کو فٹبال اور برطانوی معاشرے کے لیے خدمات کے اعتراف میں نائٹ ہُڈ عطا کیا گیا، جس کے بعد اب ان کا باضابطہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف یہ معاملہ حکمرانوں کے لیے بھی ایک لمحہ فکر بن گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطاب برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے افراد کی تعداد اب تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تارکین وطن کی بڑی تعداد انگلش چینل کے راستے برطانیہ پہنچ رہی ہے، جس کے باعث امیگریشن حکام پر...
    برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحقیق، جدت اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان پبلک پالیسی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگو ہوئی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے تعلیمی روابط اور علمی و تدریسی تبادلے کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینک الفلاح کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2025 کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی 50 لاکھ امریکی ڈالر،تقریباً 1.4 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ اس اعلان کے بعد بینک الفلاح کی جانب سے 2022 سے اب تک کے سیلاب زرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کیلئے مجموعی امداد 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو موسمیاتی تباہ کاریوں کے بعد مسلسل عوامی معاونت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔یہ اعلان بینک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوا نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ”بینک الفلاح کی خواہش ہے کہ ہم صرف ایک مالیاتی...
    ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے استنبول میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوسرے مرحلے کے دوران امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، اسرائیل کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دودوما (انٹرنیشنل ڈیسک) تنزانیا کی خاتون صدر سامیہ صولحو حسن نے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ۔ الیکشن کمیشن نے ہفتے کے روز نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سامیہ نے 97.66 فی صد ووٹ حاصل کیے اور تمام انتخابی حلقوں میں سبقت برقرار رکھی۔ ابتدائی نتائج میں انہیں 95 فی صد ووٹ ملے تھے، جو کہ ملک گیر ہنگاموں کے 3دن بعد جاری کیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا تھا جو بدستور جاری ہیں ۔ انتخابات میں صدر سامیہ کے مرکزی حریف یا تو قید میں تھے یا انہیں الیکشن میں حصہ نہیں...
    تنزانیہ کی صدر 65 سالہ سامیہ سُلوحُو حسن دوسری مدت کے لیے ملک کی صدر منتخب ہوگئیں تاہم ان نتائج کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن نے بدھ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا جن کے تحت صدر سامیہ حسن نے 97.66 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدر سامیہ حسن نے ملک بھر کے تقریباً تمام حلقوں میں برتری حاصل کی۔ ان کی حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی۔ تاہم ان متوقع نتائج کے خلاف پہلے ہی اپوزیشن کی اپیل پر ملک گیر مظاہرے جاری ہیں جنھیں طاقت سے کچلنے کی کوشش میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے اپوزیشن جماعت چادمہ پارٹی کے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تنزانیہ میں عام انتخابات کے نتائج نے ملک کو شدید سیاسی بحران میں دھکیل دیا ہے، جہاں اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر سمیعہ صولوہو حسن نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے مرکزی رہنماؤں کو قید میں ڈال دیا گیا یا انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا، جس کے باعث نتائج مشکوک بن گئے ہیں۔اپوزیشن جماعت  چادیما نے نتائج کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے اور دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا (ویب ڈیسک) برطانیہ اور قطر کے درمیان دوحا میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلیے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمت عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق...
    تنزانیہ میں عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا تھا جو بدستور جاری ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل ہونے والے جنرل الیکشن میں صدر سمیعہ صولوہو حسن نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم ان انتخابات میں صدر سمیعہ کے مرکزی حریف یا تو قید میں تھے یا انہیں الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔ جس سے نتائج میں دھاندلی کے الزامات کو تقویت ملی تھی۔ اپوزیشن جماعت چادیما نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا اور مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ جس پر صرف تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ شہروں میں جھڑپوں کے دوران...
    تنزانیہ میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جن میں ہلاکتوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور امن و امان مکمل طور پر بگڑ چکا ہے۔ اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق صرف دارالسلام میں 350 اور موانزا میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار پارٹی کارکنوں نے اسپتالوں اور طبی مراکز سے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے ہیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مصدقہ معلومات کے مطابق کم از کم 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم اصل تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔...
    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وظیفہ دے کر حکومت مسلط ہوجائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے وظیفہ لینے یا نہ لینے والے آئمہ کے لیے رکاوٹ نہیں بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پر امید ہیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ : اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 225 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا چکی ہیں۔خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق یہ لاشیں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے تبادلے کے معاہدے کے تحت موصول ہوئیں۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ لاشوں کی حوالگی مصر کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق عمل میں لائی گئی۔رواں ماہ مصر میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے بعد امریکا نے بین الاقوامی فورس...
    یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمتِ عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر اور برطانیہ کے درمیان دوحہ میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیرِ دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ...
    پاکستان اسٹیل ٹرانسپورٹ یارڈ میں کھڑی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار اخبار میں جاری اسٹیل ملز چوریوں میں ایڈہاک انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ملوث، اقربا پروری کی دھوم پاکستان اسٹیل ملز میں جہاں ایک طرف ایڈہاک انتظامیہ کی اقرباپروری کی دھوم ہے وہی دوسری طرف اسٹیل ملز چوریوں میں ایڈہاک انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ملوث ہوکر پکڑے جارہے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر سی بی اے ایگریمنٹ کو پس پُشت ڈال کر اپنوں کو نوازنے اور کمیشن کے لئے پاکستان اسٹیل ٹرانسپورٹ یارڈ میں کھڑی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار اخبار میں دے دیا گیا ہے ۔ پاکستان اسٹیل ملز میں سی بی اے اور اسٹیل ملز مینجمنٹ کے ایگریمنٹ 2008-2010 کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کسی بھی اشیاء...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کی 25 ڈیموکریٹک اکثریتی ریاستوں کے گورنرز اور اٹارنی جنرلز نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ۔ مقدمے میں انتظامیہ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت لاکھوں امریکیوں کے لیے آئندہ ماہ غذائی امداد کے فنڈز معطل کر دیے گئے ہیں۔ مقدمہ میساچوسٹس کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے احکامات کو روکنے اور اسے ہدایت دینے کا حکم دے کہ وہ دستیاب تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام (ایس این اے پی ) کے تحت امداد جاری رکھے۔ نیو یارک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (انمائندہ جسارت ) شہر میں صفائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر جگہ جگہ جانور ذبح کیے جانے لگے ہیں، جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ قصابوں اور بعض شہریوں کی جانب سے کھلے عام جانور ذبح کرنے کے عمل نے شہر کے مختلف علاقوں کو گندگی، تعفن اور خون آلود مناظر کا مرکز بنا دیا ہے۔شہر کے رہائشیوں کے مطابق، بلدیہ نوابشاہ اور انتظامیہ کی خاموشی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ گلیوں میں بہتا خون، آلائشوں کے ڈھیر اور ناقص صفائی کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہری حلقوں نے شکایت کی ہے کہ انتظامیہ کی عدم...
    اعلامیہ کے مطابق یہ رقم گلیشیرز فارمز منصوبے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت گلیشیرز سے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ رقم گلیشیرز فارمز منصوبے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت گلیشیرز سے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا...
    برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں پناہ گزینوں کو ہوٹلوں میں رکھنے کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کا یہ عزم ایک تازہ رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نظام کو “انتہائی بدنظمی اور ناقص انتظام” کا شکار قرار دیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ، جسے صحافی ڈایان ٹیلر نے اجاگر کیا، اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے ہوٹلوں کے استعمال نے نہ صرف بھاری مالی بوجھ پیدا کیا بلکہ مقامی برادریوں اور پناہ گزینوں دونوں کے لیے مشکلات اور مسائل کو جنم دیا۔ رپورٹ میں محکمہ داخلہ (Home Office) کے طریقہ کار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات و ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔ ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر دلی مبارکباد دیتے صدر نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ صدر زردای نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات مضبوط اور متحرک ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ اللہ...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ترک قوم کی استقامت، وژن اور ترقی کے جذبے نے دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ کا کردار ادا کیا ہے۔ بانیٔ ترکی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں، جن سے ترکیہ ایک جدید، مستحکم اور باوقار ریاست کے طور پر ابھرا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے بھی ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم عرب ممالک  کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔ مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل کے  ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات  چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔ فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر کے  ان دوروں  سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا...
    ملاقات کے دوران ڈویژنل صدر مولانا صادق جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جبکہ صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی نے سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے جعفریہ الائنس پاکستان کے نو منتخب صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی، ڈویژنل صدر مولانا صادق جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جبکہ صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی نے سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر ملک و ملت کو...
    برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس آرڈر میں 20 یورو فائٹر طیارے شامل ہوں گے۔ یورو فائٹر ٹائیفون جیٹ طیاروں کو اس وقت پانچ یورپی ممالک، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، اسپین اور آسٹریا اور چار خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب، عمان، کویت اور قطر استعمال کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی اور برطانیہ کے درمیان یورو فائٹر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔ ترکیہ برطانیہ سے 20 یورو فائٹر طیارے خریدے گا۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان اور برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے یورو فائٹر ٹائفون طیاروں کی خریدارے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ایردوان نے پیر کے روز انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں اسٹارمر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ...