یہ تاثر درست نہیں کہ وظیفہ دے کر حکومت مسلط ہوجائے گی، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وظیفہ دے کر حکومت مسلط ہوجائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے وظیفہ لینے یا نہ لینے والے آئمہ کے لیے رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پر امید ہیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مریم نے آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقررکرکے خیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ کاپی پیسٹ کیا، بیرسٹر سیف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے کےپی حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقررکرنےکا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پ نےکےپی حکومت کا ایک اورمنصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں منصوبےکمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی۔بیرسٹرسیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں ہم اس میں معاونت کیلئےتیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خواتین افسران میں کرپشن کا رجحان
مزید : ٹرمپ کا ملائیشیا جانے سے قبل دوحہ میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات
ٹرمپ کا ملائیشیا جانے سے قبل دوحہ میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات