Nawaiwaqt:
2025-12-11@11:18:48 GMT

پی سی بی نے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

پی سی بی نے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ نئے ہیڈ کوچ کا نام اگلے ہفتے متوقع ہے۔ محمد وسیم کو 2024 میں قومی خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، اب انہیں ہٹانے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستان ویمن ٹیم مسلسل تنزلی کا شکار رہی، بورڈ کی جانب سے بھرپور تعاون ملنے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے۔ دعوؤں کے برعکس ٹیم خواتین ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کی کوچنگ نہ کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ محمد وسیم خود بلے باز تھے لیکن ویمنز ٹیم کی بیٹنگ کمزور ترین بن گئی۔ وہ ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے انتخاب میں بھی شامل رہے اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں بھی اپنی مرضی سے کی گئیں لیکن پھر بھی نتائج صفر رہے۔ ذرائع کے مطابق ویمنز ٹیم کو بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم کی فیلڈنگ میں بھی بہتری نہیں آئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محسن نقوی، برطانوی حکام ملاقاتیں، چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو

لندن (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے لندن میں برطانوی فارن آفس حکام سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے چند پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان میں انتشار پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو پاکستان کے امیگریشن نظام میں بہتری کےلیے تبدیلیوں سے بھی آگاہی دی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا 20 دسمبر کو قومی کانفرنس بلانے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا بڑا سیاسی فیصلہ، مفاہمت کیلئے تیار، ذرائع
  • پی ٹی آئی کا بڑا سیاسی فیصلہ، مفاہمت کیلئے تیار
  • پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ
  • سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کی مونس علوی کی اپیل پر سماعت سے معذرت
  • پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ: عمران خان سے ملاقات کے لیے ورکرز کو اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا اعلان
  • محسن نقوی، برطانوی حکام ملاقاتیں، چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو
  • محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت
  • پی ایس ایل میں شکست کا سوال کوچز سے مت کریں، وسیم اکرم کی ٹیم مالکان سے درخواست
  • لندن، پی ایس ایل روڈ شو، بڑے اعلانات