پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجوہات واضح ہیں۔
محمد وسیم 2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے، لیکن ان کی کوچنگ میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل مایوس کن رہی۔ بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو مناسب کوچنگ فراہم نہیں کی گئی۔ ان کی اپنی بیٹنگ اچھی تھی، لیکن ٹیم کی بیٹنگ مسلسل کمزور رہی۔ اس کے علاوہ ان کا رویہ اکھڑ مزاج رہا اور بولنگ و بیٹنگ کوچ سمیت سپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون بہتر نہ ہو سکا۔
محمد وسیم سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی رہے اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں اپنی مرضی سے کیں، لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہ آئی۔ بولنگ، فیلڈنگ اور عمومی ٹیم پرفارمنس بھی تسلی بخش نہیں رہی، ورلڈ کپ میں کئی کیچز ڈراپ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ سری لنکا اور انڈیا میں جاری ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے 7 میں سے ایک بھی میچ نہ جیتا، 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 3 میچز بارش کی وجہ سے بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔
یہ فیصلہ ٹیم کی بہتری اور مستقبل میں مضبوط کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علیمہ خان کاشناختی کارڈ ‘ سپورٹ ضبظ نبک اکائونٹ منجمد کرنے کا حکم
را ولپنڈی (آئی این پی )وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پرعدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کاشناختی کارڈاورپاسپورٹ ضبط کرنے کاحکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی،مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی,علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جس پرعدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے علیمہ خان کے بینک اکائو نٹ بھی منجمندکرنے کے احکامات دے دئیے جبکہ نادرا اور امیگریشن حکام کو شناختی کارڈاورپاسپورٹ ضبط کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے اس موقع پرکہاکہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت پیش نہیں ہوتیں۔سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوئے جبکہ علیمہ خان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے،استغاثہ کے گواہان مال مقدمہ سمیت عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔