آزاد کشمیرمیں پی ایس ایل میچز کروانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جنت نظیر وادی آزاد کشمیر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے مطابق کرکٹ بورڈ نے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے جہاں پاکستان سپر لیگ کے میچز منعقد کروانے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
پی ایس ایل کے تاریخی لندن روڈ شو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی کھلاڑیوں کے لیے مظفر آباد میں اعلیٰ معیار کا فائیو اسٹار ہوٹل بھی موجود ہے جب کہ پی ایس ایل میچز کے ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں کروائے جائیں گے۔
پاکستان کے خوش آئند اقدام نےثابت کردیا کہ امن، کھیل اور ترقی کشمیر کی اصل شناخت ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے برعکس پاکستان جنت نظیر وادی میں کھیل کے ذریعے امن کی تاریخ لکھ رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
لندن، پی ایس ایل روڈ شو، بڑے اعلانات
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026ء کے سلسلے میں لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو ہوا ہے۔
روڈ شو میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی ، لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم ، رمیز راجا اور اسٹار بیٹر بابراعظم نے بھی شرکت کی ۔
ذرائع کے مطابق اس دوران پی ایس ایل کی 2 ممکنہ نئی ٹیموں کی شمولیت اور اُن کے خریدنے کی تفصیلات بیان کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق شرکاء کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج ( پی ایس ایکس) میں لانچ کیا جائے گا ،جہاں سے نئی سرمایہ کاری آئے گی۔
ذرائع کے مطابق روڈ شو میں متعدد افراد نے ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل میچز کروانے کے لیے مظفر آباد اسٹیڈیم بھی لینے جا رہا ہے۔