مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
شرکاء نے دونوں عوامی نمائندگان کی قومی، ملی اور عوامی مسائل پر جرات مندانہ پارلیمانی کردار اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل دور میں ان کی استقامت اور ثابت قدمی قابل تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کی جانب سے سابق رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کے اعزاز میں پانچ سالہ پارلیمانی مدت کی تکمیل پر سکردو میں ایک پُروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کے صدر و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے کی، جبکہ تنظیمی مسئولین اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے دونوں عوامی نمائندگان کی قومی، ملی اور عوامی مسائل پر جرات مندانہ پارلیمانی کردار اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل دور میں ان کی استقامت اور ثابت قدمی قابل تحسین ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سخت ترین حالات میں بھی ایم ڈبلیو ایم کے اراکین اسمبلی نے اصولی سیاست کا علم بلند رکھا اور ایوان کے اندر مزاحمتی اور موثر اپوزیشن کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسے باصلاحیت، دیانت دار اور عوام کا درد رکھنے والے نمائندے دیگر حلقوں سے بھی منتخب ہوں تو وسائل کے تحفظ، خطے کی حقیقی ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔ آخر میں سابق ممبران اسمبلی نے حوصلہ افزائی پر مجلس علماء مکتب اھلبیت بلتستان کے مسئولین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس علماء مکتب
پڑھیں:
اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اثاثو ں کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان
سٹی 42: اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 25-2024 کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 25-2024 مجوزہ فارم-بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31 دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔
سیکشن 137 اثاثہ جات اور واجبات کے گوشواروں کی فراہمی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے مطابق ہر ممبر اسمبلی و سینٹ سابقہ 30 جون تک کے اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارےبصورت مجوزہ فارم-بی ہر سال 31 دسمبر سے پہلے یا 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے گا۔ سیکشن 137 کی ذیلی شق [2] کے تحت کمیشن ایک پریس ریلیز کے ذریعے ہر سال یکم جنوری کو مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کرے گا۔ جنوری کو ایک حکم کے تحت کمیشن 15 جنوری تک مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت معطل کر دے گا اور مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک وہ پارلیمنٹ واسمبلی کی کسی بھی کاروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اگر کوئی ممبر اپنے پیش کردہ گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا تو کمیشن سیکشن 137 کے تحت گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر اس بد عنوانی کے جرم کے ارتکاب کی پاداش میں کارروائی کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے کہا اس حوالے سے تیار کردہ ہدایات / راہنمائی کے ساتھ مقررہ فارم-بی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد ، متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر ، سینٹ سیکرٹریٹ ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مزیدبرآں ، فارم-بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk سے بھی ڈاون لوڈ کیا جا سکتاہے۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا