data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-08-9
اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ووٹ رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے 26، سندھ کے 16، خیبر پختونخوا کے 13 اور بلوچستان کے 8 اضلاع میں اس مہم کے تحت شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی جبکہ اس دوران ان اضلاع میں خصوصی موبائل رجسٹریشن وینز بھی اس سہولت کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گی۔ پنجاب میں بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، گجرات، جھنگ اور اسلام آباد، سندھ میں حیدر آباد، کراچی سنٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی سائوتھ، کراچی ویسٹ، کیماڑی، سانگھڑ، ملیر، شہید بے نظیر آباد، قمبر شہداد کوٹ، کورنگی کراچی، سکھر، تھرپارکر، میرپور خاص، گھوٹکی اور خیر پور شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا میں چارسدہ، ہنگو، کوہاٹ، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ، پشاور، سوات، شانگلہ، بٹ گرام، اپر دیر، خیبر، صوابی جبکہ بلوچستان میں چمن، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، شیرانی،جعفر آباد، ژوب،پشین اور لسبیلہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ہر سال 7 دسمبر کو پاکستان میں ووٹرز کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محراب پور: قومی شاہراہ غیر محفوظ ہوگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ غیر محفوظ، ڈکیتی واردات دوران کار نہ روکنے پر رہزنوں کی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق، واقعہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر شاہ جمال پیٹرول پمپ کے پاس ہوا، جہاں پر پنجاب سے کراچی جانے والی کارکے ڈرائیور کی جانب سے گاڑی نہ روکنے پر رہزنوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں کار سوار عرفان علی موقع پر جاں بحق ہوگیا،رہزن فرار ہوگئے، مقتول کی نعش کئی گھنٹے قومی شاہراہ پر پڑی رہی۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: قومی شاہراہ غیر محفوظ ہوگئی
  • مرکزی مسلم لیگ کے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد 
  • نیتن یاہو: غزہ پلان کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے قریب
  • غزہ جنگ بندی کے مذاکرات نازک مرحلے میں داخل، قطر کا انتباہ
  • کراچی میں 2 دہائیوں بعد 35 ویں قومی کھیلوں کا افتتاح
  • غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات نازک مرحلے میں داخل ہو چکے، قطری وزیراعظم
  • خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے
  • روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل FaceTime پر پابندی عائد
  • قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار