خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے، یہ معلومات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری کیں۔
ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کارروائی مکمل ہوئی۔
اسی طرح لکی مروت میں بھی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، جس میں 2 خوارج ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
مارے گئے دہشتگرد بھارتی حمایت یافتہ تھے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز نے ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے مزید کلیئرنس آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہا اور خوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تینوں شخصیات نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے خیبر پختونخوا میں امن قائم کرنے کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف یہ کارروائیاں ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔