--فائل فوٹو

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور کے علاوہ ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور اٹک میں بھی کی گئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائی، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائی کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔

آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی؛ پنجاب بھر سے 24 دہشتگرد گرفتار
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
  • سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے پنجاب میں 364 آپریشن، 24 دہشت گرد گرفتار
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘8ڈاکو گرفتار
  • خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹروے بند
  • اے این ایف کی تعلیمی اداروں کے اطراف مختلف شہروں میں کارروائیاں
  • خیبرپختونخوا پولیس کی پشاوراورشانگلہ میں کارروائیاں،3 انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائی، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک