Nawaiwaqt:
2025-12-06@11:22:17 GMT

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی؛ پنجاب بھر سے 24 دہشتگرد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی؛ پنجاب بھر سے 24 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور کے علاوہ ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور اٹک میں بھی کی گئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

محکمہ ماحولیات، دھواں چھوڑنے والی پنجاب یونیورسٹی کی 2 بسیں ضبط

لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ ماحولیات کی فیلڈ ٹیموں نے کینال روڈ پر چیکنگ کے دوران پنجاب یونیورسٹی کی دو دھواں چھوڑنے والی بسوں کو روک کر بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ مذکورہ بسوں کے پاس وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیٹ (VICS) موجود نہیں تھا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق دھواں چھوڑنے والی یہ بسیں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی تھیں بلکہ طلبا کی صحت کے لیے بھی خطرہ تھیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز نے بتایا کہ کارروائی لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات نے ضبط شدہ بسوں کے خلاف ماحولیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کے انسداد کے لیے چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں سے 24 دہشتگرد گرفتار، ترجمان سی ٹی ڈی
  • لاہور: جعلی برطانوی ویزوں پر آئے 5 پاکستانی گرفتار
  • سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے پنجاب میں 364 آپریشن، 24 دہشت گرد گرفتار
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘8ڈاکو گرفتار
  • خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
  • محکمہ ماحولیات، دھواں چھوڑنے والی پنجاب یونیورسٹی کی 2 بسیں ضبط
  • اے این ایف کی تعلیمی اداروں کے اطراف مختلف شہروں میں کارروائیاں
  • خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائی، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
  • لاہور: غیر آئینی ترامیم،سول جج جہانزیب بخاری نے عہدے سے استعفی دے دیا