لاہور گزشتہ 4 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں آج بھی فضا مضرِ صحت ہے۔
لاہور گزشتہ 4 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پر ہے، لاہور کی فضا میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج 328 جبکہ علاقے کاہنہ نو کی فضا میں آلودگی کی تعداد 542 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
رحیم یار خان کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 378 پارٹیکیولیٹ میٹر ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ڈرون سرویلنس اور گراؤنڈ ٹیموں کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کا سائنٹیفک میپنگ کے ذریعے مکمل ریکارڈ رکھا جا رہا ہے، شہریوں کو بروقت آگاہی اور مسلسل مانیٹرنگ فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی فضا میں
پڑھیں:
نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی، شہروں، دیہات کی صفائی کا نظام برسوں پہلے بننا چاہئے تھا: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورپ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں ستھرا پنجاب پر بریفنگ لی گئی اور مزید جدت لانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں پہلی بار صفائی کے لئے جدید الیکٹرک وہیکلز، ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ اور جرمانوں کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ’’ویسٹ ٹو ویلیو‘‘پراجیکٹ کے لئے وسط جنوری تک جامع پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں پہلی مرتبہ اتوار کے روز بھی صفائی کے لئے عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے الیکٹرک وہیکل متعارف کرانے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے اور ساتھ ہی جرمانہ بھی ادا کریں گے۔ پنجاب میں روڈز پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والا 15 دن کے بعد قانون کی گرفت میں آئے گا۔ اس موقع پر روایتی جھاڑو کی بجائے ستھرا پنجاب کے ہیروزکے لئے جدید میکینکل سویپر استعمال کرنے پر اتفاقِ کیا گیا۔ ستھرا پنجاب کے تحت ہر یونین کونسل میں صفائی کے ہیروز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ پنجاب کی ہر دو یونین کونسل کو ایک ٹریکٹر کی فراہمی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ صفائی کا نیا نظم و نسق اور نئے معیار کے لئے پنجاب میں کوڑے دان اور کنٹینر کے لیے باقاعدہ ویسٹ انکلوژر بنائے جائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔ شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا۔ زیرو سے آغاز کیا وقت کیساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں بہتری لا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آ رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا شفافیت کے لئے ستھرا پنجاب میں تنخواہوں اور ادائیگی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کر دیا گیا۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم اور لائیو کنٹینر مانیٹرنگ جاری ہے۔ ویسٹ کمپنیوں کے لئے کے پی آئیز کے مطابق مارکس دیکر کارکردگی کا تعین کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں، وزیر دفاع خواجہ آصف نے خصوصی شرکت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے لوگوں کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چا ہیے تھا۔ گوجرانوالہ کی ترقی اور عوام کو سہولت ملنے پر بے حد خوشی ہے۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ عوام کی سہولت کیلئے بننے والا تاریخی پراجیکٹ ہے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ سے روزانہ 51ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ میں 40الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی۔