—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، شہریوں کو بروقت آگاہی اور مسلسل مانیٹرنگ فراہم کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔

ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ذریعے آپ کے گھر، گلیاں، شہر، دیہات صاف کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری کے لیے تمام محکمے24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں،  صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کا سائنٹیفک میپنگ کے ذریعے مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے بہت جلد واضح بہتری آئے گی، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ڈرون سرویلنس اور گراؤنڈ ٹیموں کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فضائی معیار کے  لیے رئیل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ، وارننگ سسٹم اور فوری رسپانس یونٹس مضبوط کیے گئے ہیں، سیاسی بیانیے نہیں بلکہ  صرف عوام کی صحت ترجیح ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حساس افراد غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں، شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سانس میں تکلیف پر فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا کہ رہے ہیں

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم