Daily Mumtaz:
2025-12-06@07:57:00 GMT

ویسٹ انڈیز کا تاریخی فائٹ بیک، یقینی شکست ڈرا میں تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

ویسٹ انڈیز کا تاریخی فائٹ بیک، یقینی شکست ڈرا میں تبدیل

جسٹن گریوز کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یقینی شکست سے بچ گیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 531 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 163.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جسٹن گریوز 202 اور کیمار روچ 58 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ یہ دونوں کا ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر بیسٹ اسکور ہے۔

ہدف کے تعاقب میں صرف 72 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد شائے ہوپ اور جسٹن گریوز نے 196 رنز کی شراکت قائم کی۔

شائے ہوپ 140 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ صرف 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی گرگئی۔

بعد ازاں کیمار روچ نے جسٹن گریوز کے ساتھ تاریخ ساز اننگز کھیلی اور 180 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا۔

جسٹن گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 3 جبکہ میٹ ہینری، زیک فولکس اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 466 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ رچن رویندرا 176 اور کپتان ٹام لیتھم 145 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 5، اوجے شیلڈز نے 2 اور جیڈن سیلز نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو نیوزی لینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

کین ولیمسن 52 اور مائیکل بریسویل 47 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچم جیڈن سیلز، اوجے شیلڈز اور جسٹن گریوز نے 2،2 جبکہ جوہان لین اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 167 رنز ہی بناسکی تھی۔ شائے ہوپ 56 اور ٹیگنارائن چندرپال 52 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

نیوزی لیںڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 5، میٹ ہینری نے 3 اور زیک فولکس نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز جسٹن گریوز کی جانب سے رنز بناکر حاصل کی کی تھی

پڑھیں:

نیوزی لینڈ: چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ میں چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا ۔ پارٹریج جیولرز کی دکان میں ایک گاہک نے شوکیس میں رکھا مہنگا جیمز بونڈ آکٹوپسی لاکٹ اٹھا کر نگل لیا،جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔ آکلینڈ پولیس کے مطابق ملزم نے لاکٹ چرانے کی کوشش میں اسے نگل لیا،جس کی مالیت 33 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاکٹ کی تصویر جاری نہیں کی جاسکتی کیوں کہ وہ ابھی تک برآمد نہیں ہوا ۔ملزم اس وقت حراست میں ہے اور اسے 8دسمبر کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی شاندار بیٹنگ، کیویز کی فتح ڈرا میں بدل گئی
  • نیوزی لینڈ: نگلا جانے والا سونے کے انڈہ نما لاکٹ پولیس نے برآمد کر لیا
  • پیوٹن کا انڈیا میں تاریخی استقبال، بھارت کے روسی تیل خریدنے پر امریکی دباؤ کو کھلا چیلنج دے دیا
  • صحافت پر قدغن؟ نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کے خلاف تاریخی مقدمہ دائر کر دیا
  • میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • نیوزی لینڈ: چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا
  • نیوزی لینڈ نے بھی گولڈن ویزا جاری کردیا
  • عارف بلڈر کی الرحیم سٹی اسکیم سنگین فراڈ میں تبدیل
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی زوال