data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 531 رنز کا ہدف دیا تھا، مگر ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی بیٹنگ نے میچ کو ڈرا پر ختم کر دیا۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.

3 اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔

جسٹن گریوز نے 388 گیندوں پر 202 رنز ناٹ آوٹ بنائے، جبکہ کیمار روچ نے 233 گیندوں میں 58 رنز ناٹ آوٹ بنائے، اور دونوں کے درمیان ساتویں نمبر پر 180 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔

شائے ہوپ نے بھی 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس سے ویسٹ انڈیز نے جیت کے قریب پہنچنے کے بعد میچ ڈرا کرایا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 231 رنز بنائے اور دوسری اننگز 466 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلئیر کی، جبکہ ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 167 رنز پر آوٹ ہوئی۔

میچ میں شاندار کارکردگی کے باعث جسٹن گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

2026 میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: فیصل ممتاز راٹھور

مظفر آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 2026ء میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جلسے سے خطاب میں کہا پیپلزپارٹی نے مشکل ترین وقت میں آزاد کشمیر میں اقتدار سنبھالا، عام آدمی کا اعتماد پیپلز پارٹی پر ہے، آزاد کشمیر میں عوامی راج قائم ہو چکا، ریاستی معاملات کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو کابینہ کی منظوری سے دوبارہ فعال کر دیا گیا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا باغ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے باغ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ اپنے جدید جنگی ڈرونز پاکستان میں بنائے گا: بلومبرگ
  • ویسٹ انڈیز کا تاریخی فائٹ بیک، یقینی شکست ڈرا میں تبدیل
  • ٹوائلٹ میں تصاویر کھینچنے کے لیے بنائے گئے کیمرا کے ڈیٹا تک دوسروں کو رسائی کا انکشاف
  • میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • ایشیز: اسٹارک کے 6 شکار، انلگش ٹیم 334 رنز پر آل آؤٹ
  • 2026 میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: فیصل ممتاز راٹھور
  • سکھر: باڈی بلڈر یوسف اعوان کا تھائی لینڈ میں مسٹر ایشیا چمپئن شپ میں شاندار فتوحات کے بعد وطن واپسی پر استقبال کیاجارہاہے
  • آئی ایل ٹی20 ،دبئی کیپیٹلز کے کپتان داسون شناکااگلے میچ کے لیے پر عزم
  • ایشیز: دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری