کیریئر کی ابتداء میں ہونے والی غیر اخلاقی آفرز پر والدہ بھی رو پڑیں، سارہ چوہدری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
دین کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی سابق اداکارہ سارہ چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انہیں اور ان کی والدہ کو بے شمار غیر اخلاقی پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ چوہدری نے بتایا کہ ہراسگی صرف شوبز تک محدود نہیں، مگر اس صنعت کو زیادہ بدنامی اس وجہ سے ملتی ہے کہ عوام کا عمومی تاثر یہ ہے کہ یہاں کام کرنے والوں کا کردار کمزور ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ لوگ حد سے بڑھی ہوئی درخواستیں کرتے ہیں، جس سے اُن کے کیریئر کے ابتدائی مہینے نہایت مشکل ثابت ہوئے۔
سارہ کے مطابق وہ ہمیشہ اپنی والدہ کے ساتھ سیٹ پر موجود رہتیں، لیکن اصل پریشانی والدہ کو ہوتی تھی۔
آغاز میں انہیں ایسی پیشکشیں کی گئیں جنہوں نے والدہ کو شدید دکھی کردیا، حتیٰ کہ ایک موقع پر وہ رو پڑیں اور مجھ سے کہا کہ پڑھائی پر توجہ دو اور اس ماحول سے دور رہو۔
سارہ نے بتایا کہ جو جملے اُن کی والدہ سے کہے گئے وہ اتنے غیر شائستہ تھے کہ وہ انہیں دہرانا بھی مناسب نہیں سمجھتیں۔
انہوں نے اشاروں میں بتایا کہ انہیں کہا گیا کہ اگر وہ شوبز میں آگے بڑھنا چاہتی ہیں تو’کچھ خاص سمجھوتے ‘ کرنا ہوں گے، ورنہ کامیابی مشکل ہے۔
واضح رہے کہ سارہ چوہدری نے 2010 میں شوبز چھوڑ دیا تھا اور آج وہ شادی شدہ، پانچ بچوں کی ماں اور مذہبی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سارہ چوہدری
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔