مودی پاگل اور دہشت گرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، کیا وجہ ہے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا رہا؟۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ سے بچانے کیلئے چند دن رہ گئے، تحریک چلانے میں عوام میرا ساتھ دیں اور دست و بازو بنیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جا رہی، یاسین ملک نے کہا میں اپنا کیس خود لڑوں گا، یاسین ملک کی زندگی جیل میں بھی خطرے میں ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ لاہور سے شروع ہونے والی ہر تحریک فتح سے ہمکنار ہوئی، پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی دہشت گردی سب کے سامنے ہے، مودی پاگل اور دہشت گرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، کیا وجہ ہے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا رہا؟۔ مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عارضی سیزفائر ہوا، بھارت کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتا ہے، ہمیں اپنے عظیم حریت رہنماؤں کو بچانا ہے، بھارت حریت رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی بہن اور بیٹی کے ساتھ باہر نکل آئی ہوں، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے یاسین ملک کیلئے آواز اٹھائیں، مودی وحشی درندہ ہے، مقبوضہ کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کر دیا، اگر یاسین ملک کو کچھ ہو گیا تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں یاسین ملک کو یاسین ملک کی ملک نے کہا مشعال ملک نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم