گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس تحفے سے پورے شہر کی تقدیر بدلے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہر شعبے کے افراد کو سہولت ملے گی، میں اس منصوبے پر مریم نواز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے 1985 میں پہلی مرتبہ پنجاب میں تعمیراتی سیاست اور ترقی کی سیاست کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے پورے پنجاب میں اسپتال، اسکول اور کالج بنائے اور سڑکوں کی جال بچھائی، نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، ایٹمی قوت نہ بنتے تو رواں سال مئی کی جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اب مریم نواز نواز شریف کی بنیاد کو آگے بڑھا رہی ہے، مریم نواز پوری دیانت سے آپ کی خدمت کررہی ہے اور نواز شریف کی روایت کو آگے بڑھائے گی۔ سیف سٹی سے لوگوں کو تحفظ ملے گا، بےگھروں کو گھر بناکر دینے پر پوری قوم آپ کو دعا دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، اگر ہم مل کر کام کریں گے تو 3 سال بعد بھی انتخابات کا نتیجہ خوش کن ہوں گے اور پورے ملک میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔

مریم نواز کا خطاب
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گجرات میں 30 ارب روپے کا بڑا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے، جہاں نئی سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو بس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات مل سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر میں اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی بڑے پیمانے کی ترقیاتی تاریخ چاہے وہ ایٹمی پروگرام ہو یا موٹر ویز نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں رقم ہوئی، گزشتہ 4 سال میں جو لوگ حکومتی صفوں میں تھے، وہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی پیشگوئیاں کرتے رہے مگر آج حقائق کچھ اور ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کی سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 12 سال کی مسلسل حکمرانی کے باوجود کوئی نمایاں ترقی نہیں دکھائی دیتی۔کے پی کا پچھلا وزیر اعلیٰ سیاسی محاذ آرائی میں مصروف رہتا تھا جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ اکثر اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا نظر آتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی پندرہ رکنی سٹیرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو مقرر کیاگیا سابق رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سٹیرنگ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا سکول ایجوکیشن، سرمایہ کاری و کامرس، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ہنرمندی و چھوٹے کاروبار کی ترقی کے صوبائی وزرا کمیٹی کے ارکان ہوں گے داخلہ، محنت و افرادی، سکول ایجوکیشن، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر، سکل ڈویلپمنٹ اینڈ اینٹرپرینیور کی وزارتوں کے صوبائی سیکریٹری، چیئرمین پی ٹی آئی بی اور ڈی آئی جی پولیس بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے کمیٹی تمام شعبوں کی میپنگ کرے گی، جبری مشقت لینے والے شعبوں کا تعین کرے گی صنعتوں، بھٹوں، زراعت، ماہی گیری، ورکشاپس اور آٹو ری پئیر کے شعبوں کا خاص طور پر ڈیٹا جمع کیا جائے گا اے آئی اور 'جی-آئی-ایس' سے منسلک صوبائی سطح پر مرکزی ڈیٹا بینک بنایا جائے گا کمیٹی بچوں سے جبری مشقت کے حوالے سے نمایاں اضلاع، شعبوں اور علاقوں کا بھی تعین کرے گی کمیٹی جبری مشقت کے شکار بچوں کے لیے متبادل طریقے بھی وضع کرے گی کمیٹی فوری، وسط اور طویل مدتی بنیادوں پر بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کی حکمت عملی تیار کرے گی کمیٹی اپنی تجاویز کے ساتھ ان پر عملدرآمد کی حکمت عملی بھی تیار کرے گی والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس معاملے میں آگاہ کرنے کی حکمت عملی اور اداروں کی اس ضمن میں کارکردگی جانچنے کے معیار کی تیاری بھی کمیٹی کے فرائض میں شامل ہے صوبہ پنجاب بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اس نوعیت کے جامع اقدامات کرنے والا پہلا صوبہ ہے بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کے نتیجے میں صوبہ پنجاب کی عالمی سطح پر رینکنگ بھی بہتر ہوگی 

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا:وزیراعظم
  • نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم
  • نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر ایٹم نہ ہوتا جنگ کے حالات مختلف ہوتے: وزیراعظم
  • نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، وزیراعظم
  • حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نواز شریف
  • پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی
  • وزیراعظم، مریم نواز کا آج دورہ، گوجرانوالہ متوقع میگا پراجیکٹس کا اعلان ہوگا 
  • وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ’امام مسجد اعزازیہ کارڈ‘ کی منظوری دے دی