Nawaiwaqt:
2026-07-24@10:09:18 GMT

عراقی فوج کے لئے سپیشل فورسز ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد 

اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT

عراقی فوج کے لئے سپیشل فورسز ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کے لیے سپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔ 446 ٹرینیز کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج اور عراق کے عسکری حکام نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے ٹریننگ کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔ تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس تربیت سے پاکستان اور عراق کے دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے