شارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
شارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
شارجہ :شارجہ وارئرز اپنی اگلی میچ میں ایم آئی ایمیریٹس کے خلاف زبردست واپسی کے لیے تیار ، پہلے میچ میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہار کے بعد ٹیم اگلے میچ میں اپنے ہوم گراؤنڈ شارجہ میں مضبوط کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے شارجہ کو ایک مضبوط قلعہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ٹیم اپنی کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے اگلے میچ میں بہتری دکھانے کی کوشش کرے گی۔
جے پی ڈومنی نے کہا کہ ہم نے حالات کا جائزہ لے لیا ہے اور اب اپنی حکمت عملی بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
ہمارا مقصد شارجہ کو ایک مضبوط قلعہ بنانا ہے، مخالف ٹیموں کے خلاف بہترین کمبینیشنز اپنانا اور ٹیم کی طاقتوں کو سامنے لانا ہے۔جے پی ڈومنی کا کہنا تھا کہ میرا مقصد ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی نکالنا ہے۔ میں پہلے ان کی شخصیت اور کھیلنے کے انداز کو سمجھتا ہوں تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ کھیلیں۔ ٹیم میں آزادی کے ساتھ کھیلنا، مکمل محنت اور عزم کے ساتھ کھیلنا ہماری ترجیح ہے۔
شارجہ وارئرز اور ایم آئی ایمیریٹس کے درمیان تاریخی میچز کی بات کرتے ہوئے جے پی ڈومنی نے کہا کہ مداح فیلڈ میں بہتر کارکردگی کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ ہم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی حکمت عملی بہتر کریں گے تاکہ اگلے میچ میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔واضح رہے شارجہ وارئرز اور ایم آئی ایمرٹس کے درمیان کل (اتوار) کومدمقابل ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20؛ڈیسرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دےدی آئی ایل ٹی 20؛ڈیسرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دےدی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نائٹ رائیڈرز شارجہ وارئرز ا ئی ایل ٹی 20 جے پی ڈومنی اگلے میچ ایم ا ئی کے خلاف میچ میں کے لیے
پڑھیں:
پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس2025 کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ جرمانوں میں اضافے کے باعث موٹر وہیکل آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فیصلے تک اس پر عمل درآمد روکا جائے۔