جعلی برطانوی ویزوں کے حامل 5 پاکستانی شہری شارجہ سے ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں کے حامل 5 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پورٹ مسافر لاہور ائرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔ملزمان میں وقار ، طیب ، علی شان، ظہیر، ذیشان شامل ہیں۔
مسافر رواں سال وزٹ ویزہ پر لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوئے تھے۔ ملائیشیا میں قیام کے بعد ملزمان نے جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔
ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے مذکورہ جعلی ویزے حاصل کئے تاہم جعلی دستاویزات پر ملزمان کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پہنچنے پرانسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی پورٹ
پڑھیں:
سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف، 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج
ویب ڈیسک: وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان پر سی ڈی اے میں جعلی تعلیمی اسناد اور جعلی سرٹیفکیٹ پر نوکریاں لینے کا الزام ہے۔
ملزمان نے جعلی دستویزات پر سیکیورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹر، ڈرائیور اور ٹیوب ویل آپریٹر کی نوکریاں حاصل کیں۔
مقدمے کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے سی ڈی اے میں گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک نوکریاں حاصل کیں، ملزمان کو صوبائی میرٹ کوٹہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے میں خلاف قانون کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
Ansa Awais Content Writer