نیو کراچی میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
کراچی:
نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے جبکہ مجموعی طور پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان کی شناخت ایاز حسین اور غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار دیگر ساتھیوں میں مہران اور اندیل عرف سونو شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ وارداتوں میں استعمال ہوتی تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دریں اثنا سچل سمیرا چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بھی ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے این ایف کا منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ کاروائیوں میں 21 کروڑ 75لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200.4 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران ڈسٹرکٹ اٹک میں کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس میں گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
دیگر کاروائیوں میں موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 15.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ برہان ڑسٹرکٹ اٹک میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
حاجی شاہ روڈ اٹک میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے 180 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔