بلوچستان: کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
جمعرات کو ضلع قلات کے علاقے بدا رنگ اور ضلع خضدار کے علاقے زہری میں کوئٹہ ,کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے دو مختلف مقامات پر پھینکی گئی لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی. پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔3 لاشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئی تھیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی آئی خان میں بم دھماکا،3 پولیس اہلکار شہید
ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل کو نشانہ بناتے ہوئے بم دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعہ پنیالہ پولیس کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ حملہ بظاہر سیکیورٹی اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے کیا گیا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔