ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔
نئی پالیسی کے تحت امریکی سفارتکار اب ایچ ون بی (H-1B) ویزا درخواست گزاروں کے پروفائلز کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کے ریزیومے اور لنکڈ اِن پروفائلز کو لازمی چیک کیا جائے گا، جبکہ آن لائن سنسرشپ یا متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ایچ ون بی ویزا کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔
محکمہ خارجہ نے یہ ہدایات 2 دسمبر کو تمام امریکی مشنز کو جاری کیں۔ ایچ ون بی ویزے امریکی ٹیک کمپنیوں کے لیے نہایت اہم ہیں، اور ان کمپنیوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک خصوصاً بھارت اور چین سے ماہرین کی بھرتی کرتی ہے۔
ٹرمپ کے اس فیصلے کو امریکی امیگریشن پالیسی میں ایک اور سخت قدم قرار دیا جارہا ہے، جس کا براہِ راست اثر ہزاروں غیر ملکی پروفیشنلز پر پڑ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کردیں
اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کردیں اور مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ انتخابات کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، 1973ء کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔
مطالبات میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی مکمل بالا دستی یقینی بنائی جائے، داخلی و خارجی پالیسیوں پارلیمان تشکیل دے گا، میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے قوانین کو لازمی طور پر ختم کیا جائے۔
مطالبات میں مزید کہا گیا ہے کہ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرائے جائیں۔