شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، شدید دھند کی توقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ملک کے شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں 5 دسمبر کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں کو متاثر کرے گا۔
گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک بارش یا برفباری کا امکان، تاہم دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
لاہور، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال اور گجرانوالہ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے جبکہ پشاور، مردان، صوابی اور ڈی آئی خان میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بابوسر اور ملحقہ علاقوں میں برفباری سے سڑکوں پر پھسلن اور بندش کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے علاقوں میں بارش اور
پڑھیں:
شکاگو: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی شہر شکاگو میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، 2000 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق برف باری کے باعث ہوائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے، 2000 سے زائد پروزایں منسوخ کر دی گئیں، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گریٹ لیکس ریجن میں آنے والے شدید سرمائی طوفان کے بعد سیکڑوں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق ایئرپورٹ پر 8.4 انچ (21.34 سینٹی میٹر) برفباری ریکارڈ کی گئی، جو نومبر میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 6 نومبر 1951 کو 8 انچ (20.32 سینٹی میٹر) برف پڑی تھی۔
لیک مشی گن کے نزدیک علاقوں میں ہفتے سے اب تک 12 انچ (تقریباً 30 سینٹی میٹر) سے زائد برف پڑ چکی ہے، مغربی مشی گن میں سیکڑوں گرجا گھروں نے عبادت گزاروں کو گھر پر رہنے یا آن لائن سروس دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔