بیلرینا سے ارب پتی تک، دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم کالشی کی 29 سالہ برازیلی نژاد شریک بانی لوآنا لوپس لارا دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئی ہیں۔
ان کے اسٹارٹ اپ کی قدر 11 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بعد اُن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 1.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
انہوں نے یہ اعزاز اسکیل اے آئی کی لوسی گؤ سے کو پیچھے چھوڑ کراپنے نام کیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑا تھا۔
لوآنا لوپس لارا کون ہیں؟برازیل میں پیدا ہونے والی لوآنا لارا آسٹریا میں ایک پیشہ ور بیلرینا رہ چکی ہیں۔ رقص کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم میں بھی نمایاں رہیں اورقومی اولمپیاڈ میں متعدد میڈلز جیتے۔ بعدازاں انہوں نے امریکا کا رخ کیا اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی۔
A brasileira Luana Lopes Lara, de 29 anos, se tornou a bilionária mais jovem a construir a própria fortuna.
Que história incrível: de bailarina profissional no Bolshoi, formada no MIT, a fundadora da Kalshi. pic.twitter.com/MW4KICyEOz
— Daniel Haddad (@DanielNHaddad) December 3, 2025
پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم کالشی کی 29 سالہ برازیلی نژاد شریک بانی لوآنا لوپس لارا دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئی ہیں۔ ان کے اسٹارٹ اپ کی قدر 11 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بعد اُن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 1.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
لوآنا لوپس لارا کون ہیں؟برازیل میں پیدا ہونے والی لوآنا لارا آسٹریا میں ایک پیشہ ور بیلرینا رہ چکی ہیں۔ رقص کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم میں بھی نمایاں رہیں اور قومی اولمپیاڈ میں متعدد میڈلز جیتے۔ بعدازاں انہوں نے امریکا کا رخ کیا اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی۔
مزید پڑھیں:
انسٹیٹیوٹ میں ان کی ملاقات مستقبل کے بزنس پارٹنر طارق منصور سے ہوئی، دونوں نے 2018 میں نیویارک کے فائیو رنگز کیپیٹل میں انٹرنشپ کے دوران ایک ساتھ کافی وقت گزارا، اور ایک روز گھر جاتے ہوئے دونوں نے پریڈکشن مارکیٹ کا کاروبار شروع کرنے کا خیال پیش کیا۔
لارا نے فوربز سے گفتگو میں بتایا کہ ہم نے محسوس کیا کہ زیادہ تر ٹریڈنگ اس وقت ہوتی ہے جب لوگوں کے پاس مستقبل کے بارے میں کوئی مؤقف ہوتا ہے اور وہ اسے مارکیٹ میں استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پیشہ ور بیلرینا رہنے والی لارا بوشلائی تھیٹر اسکول سے تربیت یافتہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیلے کا ماحول ایم آی ٹی سے زیادہ سخت اور مقابلہ جاتی تھا۔
دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی کیسے بنیں؟لوآنا لارا اور ان کے ساتھی طارق منصور اس وقت عالمی ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے، جب کالشی نے 1 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری حاصل کی۔
مزید پڑھیں:
اس راؤنڈ کی قیادت کرپٹو فوکسڈ وی سی فرم پیراڈائم نے کی، جبکہ اسکویا کیپیٹل، آندرِیسن ہورووٹز اور وائی کامبینیٹر بھی شریک تھے۔
فوربز کے مطابق، تازہ سرمایہ کاری کے بعد دونوں شراکت داروں کی دولت کا تخمینہ 1.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
کالشی کیا ہے؟2019 میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے فارغ التحصیل طلبا لوآنا لارا اور طارق منصور نے کالشی کی بنیاد رکھی، یہ نیویارک میں قائم ایک امریکی فائنانشل ایکسچینج اور پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین مستقبل کے واقعات پر ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔
رواں برس اکتوبر تک کالشی کی قدر 5 ارب ڈالر تھی، لیکن نومبر تک اس کا ٹریڈنگ والیوم آٹھ گنا بڑھ کر 5.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
2020 میں کالشی کو کمیونٹی فیوچر ٹریڈنگ کمیشن کی جانب سے وفاقی منظوری ملی، جس نے اسے دیگر غیر منظم پلیٹ فارمز سے منفرد بنا دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارب پتی بلرینا بیلرینا پلیٹ فارم ٹریڈنگ والیوم ٹیکنالوجی کم عمر ترین میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میساچوسسف نیویارکذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارب پتی بیلرینا پلیٹ فارم ٹیکنالوجی میساچوسسف نیویارک لوآنا لارا پلیٹ فارم ارب ڈالر کالشی کی ارب پتی دنیا کی
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 2700 روپے کمی کے بعد 444,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2315 روپے کمی کے بعد 380,797 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 349,076 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 27 ڈالر کمی کے بعد 4218 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 446,862 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 2315 روپے اضافے کے بعد 383,112 روپے کا ہو گیاتھا۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 351,198 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی بازار میں سونا 27 ڈالر اضافے کے بعد 4245 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا