کراچی:

گلستان جوہر پولیس نے سیاہ رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔

ملزمان نے چند روز قبل کار سوار شہری کو اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں ڈبل کیبن گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی بھی دکھائی دے رہی تھی۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گلستان جوہر پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں میں راضی نامہ ہوگیا تھا جس کے بعد وہ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم گلستان جوہر پولیس نے گزشتہ روز اے ایس آئی گلبہار کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ نمبر 1018 سال 2025 بجرم دفعہ 419 ، 468 ، 471 چونتیس کے تحت 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کر کے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ڈبل کیبن قبضے میں لے لی۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ نے بیان دیا ہے کہ وہ علاقے میں گشت پر تھا کہ میں نے اپنے موبائل فون سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ وقوعہ بمقام مین منور چورنگی جانب کامران چورنگی بلاک 3 گلستان جوہر میں پیش آیا جس میں ایک سیاہ رنگ کی ریوو گاڑی جس پر سرکاری نمبر پلیٹ جی پی بی 879 لگی تھی اور اس میں سوار افراد اور ان کے ہمراہ موجود پرائیویٹ گارڈ تھے جو کہ لوگوں کو مار پیٹ کر رہے تھے۔

 معلومات کرنے پر گاڑی کے مالکان کے نام عمیر اور سمیر اور ان کے ہمراہ نامعلوم سیکیورٹی گارڈ تھے اور اس حوالے سے تھانے فون کر کے معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ گاڑی کو دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں اور اس کا ذریعہ فون سی پی ایل سی سے ریکارڈ چیک کرایا تو اس کا اصل رجسٹریشن نمبر کے وی 8477 معلوم ہوا۔

 مدعی کے مطابق واپس تھانے آکر مذکورہ گاڑی تھانے میں موجود تھی جس پر نمبر پلیٹ نہیں تھی اور اس کے قریب موجود 2 افراد موجود تھے اور نام دریافت کرنے پر انھوں نے اپنے نام عمیر ولی خان اور سمیر ولی خان بتائے اور انھوں نے بتایا کہ یہ گاڑی ہماری ہے جس پر ہم نے سرکاری جعلی نمبر پلیٹ جی پی بی 879 لگا کر گھومتے تھے تاکہ ہمیں کوئی نہ روک سکے۔

 مدعی اے ایس آئی گلبہار کے مطابق دوپہر دونوں اشخاص کو بعد آگاہی حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزمان جعلی نمبر گاڑی کے اندر سے نکال کر دی جسے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

 گلستان جوہر پولیس نے گرفتار دونوں بھائیوں اور سیکیورٹی ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انچارج انویسٹی گیشن سہراب گوٹھ ڈویژن کے حوالے کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلستان جوہر پولیس سرکاری نمبر پلیٹ ڈبل کیبن اور اس

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار