2025-12-03@21:44:42 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«گلستان جوہر پولیس»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلستان جوہر سے بے نامی ڈمپر پکڑا گیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 9 سے ٹریفک پولیس نے ایک بے نامی ڈمپر پکڑا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر چل رہا تھا۔ ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں تھا، گاڑی میں نمبر پلیٹ یا ٹریکر موجود نہیں تھا، اور وہ مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی بھی کر رہا تھا۔ٹریفک پولیس کا افسر سوال پوچھتا رہا اور ڈرائیور نفی میں گردن ہلاتا رہا، افسر نے پوچھا این آئی سی ہے؟ تو ڈرائیور نے کہا نہیں، گاڑی کے آگے پیچھے نمبرپلیٹ ہے؟ وہ بھی نہیں، گاڑی میں ٹریکر لگا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستانِ جوہر میں خاتون سے ڈکیتی کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم سزا یافتہ عادی مجرم نکلا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 25 اکتوبر کی رات پہلوان گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم نے خاتون کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم خاتون نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی سے ملزم کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے بعد ملزم زخمی حالت میں فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا۔ پولیس نے تعاقب کے بعدشارعِ فیصل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کی شناخت محمد علی حاجانو کے نام سے ہوئی جو کہ سزا یافتہ اور بدنامِ زمانہ مجرم ہے۔ تفتیشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں گولی سر میں لگنے سے زخمی ہوکر دم توڑنے والی خاتون کے قتل میں شوہر ملوث نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق گلستانِ جوہر پہلوان گوٹھ میں 22 سالہ خاتون فرزانہ زوجہ غلام مصطفیٰ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا گیا تھا، تاہم تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ فائرنگ گھر کے اندر ہوئی تھی، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم غلام مصطفی نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پستول چل گیا۔ تاہم پولیس نے اس بیان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے مغل ہزارہ گوٹھ اور نارتھ ناظم آباد سے ملنے والے دونوں انسانی دھڑوں کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق مغل ہزارہ گوٹھ میں گھر سے ملنے والے دھڑ کی شناخت امداد کے نام سے ہوئی ہے، امداد کے قتل کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول امداد کے دو دوستوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مرد کی سر کٹی لاش، گلستان جوہر سے انسانی سر برآمدکراچی کے علاقے نارتھ ناظم بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش جبکہ گلستانِ جوہر پہلوان گوٹھ کے قبرستان سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔ اس کے علاوہ نارتھ...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش جبکہ گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے نالے سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش کو بوری میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا تھا۔دوسری جانب گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں پھینکے گئے ایک بیگ سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق انسانی سر کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سر کٹی لاش اور انسانی سر ایک ہی شخص کا ہے یا الگ الگ، اس حوالے...
کراچی: گلستان جوہر بلاک 9 میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ایک بچے کی شناخت 12 سالہ مرید حسین کے نام سے کی گئی جب کہ ابتدائی طور پر دوسرے بچے کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ عمارت کی تعمیر سے قبل بنیاد ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی تھی اور قریب ہی کچی آبادی کے رہائشی بچے گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں نہانے آئے۔ گڑھے میں جمع پانی میں 3 بچے نہارہے تھے ،2ڈوب کر جاں بحق ہوگئے...
سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا،شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی دو نقاب پوش ڈکیت گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے دروازے کا لاک نہ کھلا توپڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے،شہری گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا۔علاقے کے شہری نے ڈاکوئوں کا پیچھا بھی کیا اور ان کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر پولیس کو فراہم کر دی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ دو نقاب پوش ڈکیت ان کے...
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلوان گوٹھ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے سڑک کنارے بیٹھے افراد پر فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جبکہ تین کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس...
کراچی: ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی ، گلستان جوہر کے علاقے بلاک 9 گل چوک کے قریب فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجا اٹھا پولیس کا دور تک نام و نشان تک نہیں تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ ریحان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کو جسم پر 3 گولیاں لگی ہیں جس میں ایک سینے اور 2 پیٹ پر لگی تھیں۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کافی تعداد میں گولیوں کے چلے ہوئے خول ملے ہیں جنھیں پولیس...
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں شہری کے تشدد پر خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر میں شہری کی جانب سے مبینہ تشدد کے بعد خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر پہنچی اور مقدمہ اندراج کا مطالبہ کیا۔ ایف آئی آر درج نہ ہونے پر خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور گیٹ زبردستی کھول کر اندر گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی گلشن احمد اقبال تھانے پہنچے اور خواجہ سراؤں سے مذاکرات کیے جس کےبعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی کے مطابق ایک خواجہ سرا کا علاقے میں کسی سے...
---فائل فوٹو صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران چوری اور ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق ایک واردات میں موبائل شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے 50 قیمتی موبائل چوری کیے گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دوسری واردات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان شہریوں نے راشد منہاس روڈ پر پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں کا بتایا تو انہوں نے ملزمان کا پیچھا کیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران گلستان جوہر بلاک 16 اے میں ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ ہوا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت 20 سالہ مہران اور 23 سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوؤں سے 3 پستول، موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فون ملے ہیں۔ Post Views: 2
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16-A میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک، جب کہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت مہران اور جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی ملزم مزمل ہے۔ ایس ایچ او شاہراہ فیصل تھانہ، انسپکٹر فیصل گل کے مطابق راشد منہاس روڈ پر لال فلیٹ کے قریب پولیس موبائل موجود تھی جب موٹر سائیکل سوار دو شہریوں نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی۔ پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے...
کراچی: ایسٹ زون میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد گلستان جوہر میں خالی پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، اس سے قبل ملیر کالا بورڈ کے قریب رینجرز کی خالی چوکی پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر اشرف المدارس پولیس چوکی والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا ہوا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ مذکورہ چوکی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا، 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیلکراچی کے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ایس پی گلشنِ اقبال ڈویژن کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم نے...
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قبرستان کے قریب نالے سے 4 مارٹر گولے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گولے کافی پرانے ہیں اور ناکارہ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ Post Views: 4
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ناتھا خان قبرستان کے قریب سے چار مارٹر گولے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مارٹر گولے قبرستان کے ساتھ موجود کچے راستے سے ملے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے ایک حساس علاقے کے قریب سے ملے ہیں اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ یہ ہتھیار وہاں کیسے پہنچے ہیں پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ مارٹر...
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے تشدد کے بعد مبینہ ملزم کو پولیس کے سپرد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13 میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جس کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو شہریوں سے چھڑوانے کی کوشش کی، مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جس کے بعد شہری منتشر ہوگئے۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور اسلحہ ملا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے متعلقہ تھانے منتقل...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے دوران ڈکیتی قتل کرنے والے ملزمان کے گروہ کے کارندے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے مطابق 13 دسمبر 2024 کو گلستان جوہر بلاک 14 منور چورنگی کے قریب کباڑ کی دکان میں بائیکیا موٹر سائیکل رائیڈر کو دوران ڈکیتی ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دو ملزمان حسین شاہ اور مدثر شاہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا جبکہ انکے تیسرے ساتھی ملزم عمیر علی کو بھی گلستان جوہر بلاک 7 سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں پولیس نے قلندریہ چوک پل کے نیچے سے اسٹریٹ...
گلستان جوہر میں 5 فروری کو ڈمپر بے قابو ہو کر تین موٹر سائیکلوں اور 2 کاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ گلستان جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور مواز خان، جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا، تاہم...
کراچی: پولیس نے گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ گلستان جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور مواز خان، جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم شاہراہ فیصل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز...
