کراچی؛ گلستان جوہر میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی:
گلستان جوہر بلاک 9 میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ایک بچے کی شناخت 12 سالہ مرید حسین کے نام سے کی گئی جب کہ ابتدائی طور پر دوسرے بچے کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ عمارت کی تعمیر سے قبل بنیاد ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی تھی اور قریب ہی کچی آبادی کے رہائشی بچے گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں نہانے آئے۔
گڑھے میں جمع پانی میں 3 بچے نہارہے تھے ،2ڈوب کر جاں بحق ہوگئے اور تیسرا بچ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے ضابطے کی کارروائی جاری ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بعد ازاں جاں بحق ہونے والے دوسرے بچے کی شناخت 11 سالہ حارث کے نام سے کرلی گئی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔