صدر مسلم لیگ ن نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب۔این اے ٹی وی
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سمیت لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال کیا، نواز شریف وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے چیمبر میں گئے۔
ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر نواز شریف کا استقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے، ن لیگی ارکان میاں نواز شریف کے ارد گرد جمع ہو گئے۔
نواز شریف نے ایوان میں موجود ارکان اسمبلی سے مصافحہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
وزیر اعظم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کا بھی استثنیٰ لینے سے انکار
ویب ڈیسک : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ لینے سے دوٹوک انکار کر دیا۔
ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ عوامی نمائندے قانون اور عوام کے سامنے جواب دہ ہیں،میں کسی قسم کا استثنیٰ نہیں چاہتا اور نہ ہی قبول کروں گا۔ عوامی نمائندے قانون اور عوام کے سامنے جواب دہ ہیں، یہی جمہوری اصول اور پارلیمانی اقدار کا تقاضا ہے۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
قبل ازیں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں آئینی عہدیداران کو استثنیٰ دینے کی تجویز زیر غور آئی۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین محمود بشیر ورک نے تجویز پیش کی کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو بھی گورنرز جیسا آئینی استثنیٰ حاصل ہونا چاہیے۔
سپیکر نے واضح موقف اختیار کیا کہ وہ نہ خود کسی استثنیٰ کے خواہاں ہیں اور نہ ہی اپنے عہدے کے لیے اسے قبول کریں گے۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا