ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز

تہران (آئی پی ایس) ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی سطح پر خشک سالی اور پانی کے بحران کے پیش نظر بارشوں کیلئے کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں خشک سالی جاری رہی تو تہران جو کہ 1 کروڑ سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، جلد ہی ناقابل رہائش ہو سکتا ہے۔

ایرانی خواتین نے تہران میں امام زادہ صالح کے مزار پر بارش کے لیے دعائیں کیں۔ صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر دسمبر تک بارشیں نہیں آتی ہیں تو حکومت کو تہران میں پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم راشن کا بندوبست کر بھی لیتے ہیں لیکن بارشیں نہیں ہوتیں، تب بھی ہمارے پاس پانی بالکل نہیں ہوگا اور ایسی صورت میں شہریوں کو تہران سے نکلنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ شدید گرمی کے بعد ایران میں پانی کا بحران صرف کم بارشوں کا نتیجہ نہیں ہے۔ درجنوں ناقدین اور آبی ماہرین نے گزشتہ دنوں ریاستی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز میں بتایا ہے کہ کئی دہائیوں کی بدانتظامی، بشمول ڈیموں کی اوور بلڈنگ، غیر قانونی کنوؤں کی کھدائی اور غیر موثر زرعی طریقوں نے ملک میں پانی کے ذخائر کو ختم کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں :صیہونی افواج نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا غیر قانونی آباکاروں کیلیے کھول دیا غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان، اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خشک سالی کو تہران

پڑھیں:

پاکستانیوں کے پاس 10 ہزار روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟

ویب ڈیسک: شہریوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت شہریوں کو فی کیس 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔کارروائی ان افغان باشندوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو بغیر قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر یا کاروبار کر رہے ہیں اور جعلی شناختی کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے شہریوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص کسی غیر قانونی افغان شہری کی اطلاع دے گا، اسے 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

 پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ اطلاع دینے والے شہری کو فوری طور پر انعام کی رقم فراہم کی جائے۔

 حکام نے کہا کہ یہ مہم ان مکان مالکان اور دکانداروں کے خلاف بھی ہے جو غیر قانونی افغان باشندوں کو کرایہ پر جگہ دے رہے ہیں۔ کارروائی صرف غیر قانونی مقیم افراد تک محدود نہیں بلکہ سیاحتی یا طبی ویزے پر پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، ایسے افراد کی اطلاع دینے والے شہریوں کو بھی فی کیس 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

 پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں فعال کردار ادا کریں، پولیس کی جانب سے فوری کارروائی اور اطلاع دہندگان کے لیے مکمل رازداری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے آغاز میں پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں 150 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ دنوں میں 7 ہزار 764 افغان باشندے گرفتار کیے گئے، جن میں زیادہ تر کا تعلق چاغی، اٹک اور کوئٹہ سے ہے۔

وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

 اسی دوران افغانستان واپس جانے والے اور ملک بدر کیے گئے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھی، جو 37 ہزار 448 تک پہنچ گئی، ان میں سے 47 فیصد پاس آف رجسٹریشن (PoR) کارڈ ہولڈر، 44 فیصد بغیر دستاویزات اور 93 فیصد ڈی پورٹی افراد غیر قانونی تھے۔

متعلقہ مضامین

  • دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر کے الیکٹرک کا دوبارہ بڑا بریک ڈاؤن
  • تہران میں "جارحیت، حملے اور دفاع سے متاثر حقوق بین الملل كانفرنس" كا آغاز
  • ایران میں حجاب نہ پہننے پر سخت سزاؤں کا اطلاق؛ عدالتی سربراہ کا بیان سامنے آگیا
  • ایران: خشک سالی سے نجات کے لیے ہزاروں شہریوں کی مساجد میں بارش کیلیے دعائیں
  • ایران میں بدترین خشک سالی؛ ہزاروں شہریوں کی بارش کیلئے اجتماعی دعا
  • تہران کا پانی بحران: شہری کیسے رہ سکیں گے؟
  • تہران ، پانی کا شدید بحران، صدر نے شہر خالی کرنے کا عندیہ دیدیا
  • تہران میں پانی کا شدید بحران، صدر نے شہر خالی کرنے کا عندیہ دے دیا
  • پاکستانیوں کے پاس 10 ہزار روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟