ستائیسویں آئینی ترمیم پر کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، عطاءاللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
ستائیسویں آئینی ترمیم پر کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، عطاءاللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے اور یہ ترامیم گڈ گورننس اور وفاق و صوبوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے لائی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ ایک احسن قدم تھا۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر متعلقہ شق کمیٹی سے واپس لے لی گئی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ترامیم کا مقصد پاکستان کو دفاعی طور پر مضبوط بنانا اور دفاعی قوت میں اضافہ ہے۔ ان کے مطابق امریکہ سمیت دنیا بھر میں سربراہِ ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئینی عدالتوں کا تصور پوری دنیا میں موجود ہے اور یہ بحث میثاقِ جمہوریت کے وقت سے جاری تھی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور اے این پی کا مشترکہ مطالبہ تھا کہ آئینی عدالتیں قائم کی جائیں، اور اب یہ بحث اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ میں کیس لوڈ کم ہوا اور سائلین کا وقت بھی بچا۔ آئینی نوعیت کے کیسز کی تعداد کم ہوتی ہے لیکن ان پر وقت سب سے زیادہ لگتا ہے، لہٰذا انصاف کی فوری فراہمی کے لیے یہ ایک احسن قدم ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے واضح کیا کہ 27ویں ترمیم کے لیے ووٹ پورے ہیں اور اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت آئینی ترمیم ہے جو ملکی حالات کے مطابق لائی جا رہی ہے۔ آئین ایک زندہ دستاویز ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ ارتقائی عمل جاری رہتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ پاکستان کی جانب سے افغان بارڈر کی بندش سے کتنے کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا؟ حیرت ہے جنہوں نے الیکشن کا فیصلہ دیا، پھر ڈویژن بینچ میں بیٹھ کر معطل کر دیا، جسٹس محسن ستائیسویں آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہونے کے سوال پر اسحاق ڈار کا جواب سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی ستائیسویں ترمیم، سپریم کورٹ کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہفتہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عطاءاللہ تارڑ کسی قسم کا نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار