2025-11-10@07:05:50 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«سینیٹر افنان الل»:

    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم ہیں۔ ان...
    ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کے تنازع کے بعد سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ عبداللّٰہ جدون اور اویس جدون کی ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں عہدیداران کو گزشتہ برس شروع ہونے والی انکوائریز میں 4 اور 5 نومبر کو ذاتی سنوائی کا موقع دیا گیا تھا۔عبداللّٰہ جدون اور اویس جدون سی ای او قومی ایئر لائن کے پاس ذاتی سنوائی کے لیے پیش نہیں ہوئے تھے۔حکم نامے کے مطابق دونوں عہدیداران کے خلاف کارروائی قومی ایئر لائن کے متعلقہ قوانین کے تحت کی گئی۔
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، کچھ باتیں انہوں نے کیں اور کچھ ہم نے کیں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان اور پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان نے شرکت کی۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ پنجاب سے متعلق بات ساری باتیں کی گئیں، جس کا جواب مریم نواز نے دیا، ہم چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا اتحاد چلتا رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، کچھ باتیں انہوں نے کیں اور کچھ ہم نے کیں۔ پیپلز پارٹی کو منالیں گے، سب کو تعصب کی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللّٰہ پر تشدد سے متعلق کیس سے بری کردیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں شیرافضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللّٰہ پرتشدد کا کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ہاتھا پائی کیس، شیر افضل مروت کی ضمانت کنفرم، جج کی بات پر قہقہےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے شیر افضل مروت کی نجی چینل پر سینیٹر افنان اللّٰہ سے مار کٹائی کیس میں ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مدعی مقدمے میں پیش نہیں ہوئے، جس سے ان کی کیس میں عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ...
    پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔عدالت نے فیصل جاوید کو عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔ خیبرپختونخوا حکومت کو درسی کتابوں کی چھپائی و منافع کے معاہدے سے روک دیا گیاپشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کہا کہ آپ عمرہ کر کے واپس آجائیں تو پھر کیس کو دیکھیں گے، فیصل جاوید کو...
    لیگی رہنما سعدیہ عباسی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی جانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔لیگی رہنما افنان اللّٰہ خان کی جانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ فلسطین مسئلے پر سینیٹ اجلاس بلایا جانا چاہیے، ن لیگی سینیٹر افنان اللّٰہمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر سینیٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ میں...
۱