Daily Mumtaz:
2025-11-10@09:06:57 GMT

ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔

محمد آصف نے تیسرے گروپ میچ میں چین کے پلیئر پین یامنگ کو چار ۔ تین سے شکست دی، آصف نے اس سے قبل بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی ہرایا تھا۔

گروپ کے تینوں میچز جیت کر محمد آصف نے گروپ میں ٹاپ کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے، جبکہ پاکستان کے اسجد اقبال نے گروپ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔

اسجد اقبال نے دوسرے گروپ میچ میں ایران کے حامد زارے دوست کو چار ۔ تین سے شکست دی۔

گروپ کے دونوں میچز جیتنے والے اسجد اپنا آخری گروپ میچ پیر کو جرمنی کے الیکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔

دوسری جانب پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہد آفتاب نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا میچ جیت لیا، شاہد آفتاب نے آئل آف مین کے ڈیرل ہل کو چار ۔ ایک سے شکست دی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گروپ میچ جیت لیا

پڑھیں:

جنوبی افریقا کا پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنے کے لیے 144 رنز کا ہدف

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جس میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، ان کا یہ فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے بالترتیب 16، 16 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو ہرا کر سیریز برابر کی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ویگروگروپ کے تحت ریسرچ بیس سیمینار کا انعقاد ، زمینداروں کی شرکت
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: دفاعی چیمپئن محمد آصف کا فاتحانہ آغاز
  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی
  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • جنوبی افریقا کا پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنے کے لیے 144 رنز کا ہدف
  • بڑے ہوائی اڈے بھی نجکاری کیلئے پیش، اے کے ڈی گروپ پی آئی اے کے خریداروں میں شامل
  • پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور
  • پاک ترکیہ مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان شاہینز کی ٹیم کا اعلان