بغیر رجسٹریشن کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر جاری نہیں ہو گا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انسانی سمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے کیلئے “پاک سکلز” کو متعارف کرایا گیا ہے۔ جو 19 نومبر سے نافذ العمل ہو گا۔ “پاک سکلز” ایپ پر رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے۔ بیرون ملک نوکری کے خواہشمند درخواست دہندگان کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک روزگار کیلئے جانیوالے افراد کو اب “پاک سکلز” کے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کروانا لازم ہوگا۔ بغیر رجسٹریشن کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر جاری نہیں ہو گا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انسانی سمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے کیلئے “پاک سکلز” کو متعارف کرایا گیا ہے۔ جو 19 نومبر سے نافذ العمل ہو گا۔ “پاک سکلز” ایپ پر رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے۔ بیرون ملک نوکری کے خواہشمند درخواست دہندگان کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ جس میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبرز، تعلیمی قابلیت اور بیرون ملک روزگار کی تفصیلات شامل ہیں۔ روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالے افراد کو “پاک سکلز” سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی پروٹیکٹر جاری نہیں ہو گا۔
 
یہ اقدام انسانی سمگلنگ اور بیرون ملک روزگار کیساتھ منسلک خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بھی بیرون ملک روزگار کیلئے سفر کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے نیا ضابطہ نافذ کیا تھا۔ جس میں انہیں گریڈ 18 یا 19 کے سینئر سرکاری افسر کے دستخط شدہ حلف نامہ پیش کرنا ہوگا۔ یہ حلف نامہ اس بات کی تصدیق کرے گا کہ مسافر صرف مذکورہ روزگار کے مقام پر کام کرے گا اور غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بیرون ملک روزگار روزگار کیلئے پاک سکلز

پڑھیں:

غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے بڑی خبر

وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے 30 نومبر تک رجسٹریشن ہر صورت لازمی ہے جبکہ یکم دسمبر کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹ یا ریسٹورنٹس کو کام کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ 

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے یکم دسمبر سے اتھارٹی کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس/فوڈ پوائنٹس کو سیل اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ 

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس مالکان سے 30 نومبر تک رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے عوام کیلئے اچھی خبر
  • پنجاب کے اہم شہر میں نادرا کا خواتین کیلئے پہلا مخصوص رجسٹریشن سینٹر قائم
  • گھوٹکی: کچے میں مارے جانیوالے 8 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی
  • لاہور سے جدہ جانیوالے طیارے کی ٹوٹی ونڈ شیلڈ دوسرے طیارے سے نکال کر بدل دی گئی، ہائی اسپیڈ ٹیپ کا بھی استعمال
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے رجسٹریشن کاعمل مزیدآسان بنادیاگیا
  • کچے میں مارے جانیوالے 8 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، انتہائی مطلوب ڈاکو شامل
  • چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، گریجویٹس کے لیے روزگار اور تربیت کا شاندار موقع
  • غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے بڑی خبر
  • شادی ختم ہونے کے بعد منفی ماحول سے بچنے کیلئے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ کیا، آمنہ شیخ