چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، گریجویٹس کے لیے روزگار اور تربیت کا شاندار موقع
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’ڈیجیٹل پنجاب ‘ کے تحت صوبے میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دینا اور انہیں عملی میدان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
5 ماہ کی انٹرن شپ، 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپپروگرام کے تحت منتخب گریجویٹس کو 5 ماہ تک معروف آئی ٹی کمپنیوں اور سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا موقع دیا جائے گا، جبکہ انٹرن شپ کے دوران طلبہ کو 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے 65 ہزار ماہانہ وظیفہ، تعلیم کے میدان میں نوجوان گریجویٹس اور طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
صنعت اور تعلیم کے درمیان مضبوط رابطہیہ پروگرام آئی ٹی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا، جس کے ذریعے گریجویٹس پروفیشنل ماہرین سے براہِ راست سیکھنے اور جدید ٹیکنالوجی میں ہینڈز آن تجربہ حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔
آن لائن اپلائی کا طریقہ4 سالہ ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس اس پروگرام میں شرکت کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے طلبہ ویب سائٹ
cmitinterns.
پر فارم بھر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خیالات
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ کر ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیے نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام مریم نواز شریف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام مریم نواز شریف انٹرن شپ پروگرام کا مریم نواز شریف آئی ٹی کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔